اوورسیز پاکستانیزخبریں

پاکولی کے نئے عہدیدار 18دسمبر کو عہدوں کا حلف اٹھائیں گے

عذرا ڈار پریذیڈنٹ ، عبدا لرحمان سینئر وائس پریذیڈنٹ ، ایاز صدیقی اور اعجاز حسن وائس پریذیڈنٹس ، عتیق قادری جنرل سیکرٹری ، مدیحہ مصطفی جوائنٹ سیکرٹری اور سلمان شیخ کمپٹرولر کے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ ، نیویارک “(پاکولی۔PACOLI) کے نو منتخب عہدیدران اپنے عہدوں کا حلف 18دسمبر کو اٹھائیںگے ۔پاکولی کے بانی بشیر قمر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تقریب حلف برداری 18دسمبر کو شیرازی ریسٹورنٹ کوینز میں منعقد ہوگی جہاں داخلہ بذریعہ دعوت نامہ ہوگا۔ تقریب حلف برداری میں عذرا ڈار پریذیڈنٹ ، عبدا لرحمان سینئر وائس پریذیڈنٹ ، ایاز صدیقی اور اعجاز حسن وائس پریذیڈنٹس ، عتیق قادری جنرل سیکرٹری ، مدیحہ مصطفی جوائنٹ سیکرٹری اور سلمان شیخ کمپٹرولر کے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ۔

Related Articles

Back to top button