اوورسیز پاکستانیز

نیویارک؛ کمیونٹی کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری صلاح الدین مرحوم کی برسی

دوست احباب کے زیر اہتمام چوہدری صلاح الدین مرحوم کی چھٹی برسی کے موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی کی گئی، خدمات کو خراج تحسین

رانا سعید، سید انور شاہ واسطی ، ملک جمیل ، ملک خرم اور راجہ آزاد گل کے زیر اہتمام منعقدہ برسی میں مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار سمیت پارٹی ساتھیوں اور کمیونٹی ارکان کی شرکت
احمد جان ، چوہدری پرویز اختر ، عزیز بٹ ، جاوید خان ، سجاد بٹ ، نادر خان ، میاں سعید، شیر خان ، راجہ روف، چوہدری شمس، بابر بٹ ، امتیاز وڑائچ،رضوان یزدانی ، شاہد حمید خان اور راجہ ذوالفقار بھی شریک ہوئے
چوہدری پرویز اختر نے ختم شریف پڑھا جبکہ سجاد احمد بٹ نے بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔چوہدری صلاح الدین مرحوم کا شمار کمیونٹی کی معروف مقامی و سماجی شخصیات میں ہوتا تھا

Salah ud DIn - PMLN
(چوہدری صلاح الدین مرحوم)

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے سابق صدر و پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری صلاح الدین مرحوم کی چھٹی برسی یہاں منائی گئی ۔ ان کے قریبی دوست احباب رانا سعید، سید انور شاہ واسطی ، ملک جمیل ، ملک خرم اور راجہ آزاد گل کے زیر اہتمام منعقدہ برسی میں مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار سمیت پارٹی کے مقامی قائدین اور کیونٹی کی مقامی شخصیات احمد جان ، چوہدری پرویز اختر ، عبدالعزیز بٹ ، جاوید خان ، سجاد بٹ ، نادر خان ، میاں سعید، شیر خان ، راجہ روف، چوہدری شمس، بابر بٹ ، امتیاز وڑائچ،رضوان یزدانی ، شاہد حمید خان اور راجہ ذوالفقار سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔شرکاءنے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں ، اپنے جوار حمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام اور درجات بلند فرمائیں ۔ اس موقع پر موجود تمام حاضرین کے مرحومین کی مغفرت کےلئے بھی دعا کی گئی ۔
چوہدری پرویز اختر نے ختم شریف پڑھا جبکہ سجاد احمد بٹ نے بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔چوہدری صلاح الدین مرحوم کا شمار نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف مقامی و سماجی شخصیات میں ہوتا تھا ۔ انہیں بچھڑے چھ سال ہو گئے ہیں ۔
برسی کی تقریب کے موقع پر بات کرتے ہوئے روحیل ڈار، رانا سعید، سید انور شاہ واسطی ، احمد جان ،ملک جمیل ، ملک خرم اور راجہ آزاد گل نے کہا کہ چوہدری صلاح الدین مرحوم ہمارے دوست اور پارٹی کے ساتھی ہونے کے علاوہ ایک ہمدرد ، خوش اخلاق اور ملنسار انسا ن تھا۔ہمیشہ دوسروں کے کام آئے اور لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوئے ۔یہی وجہ ہے کہ چھ سال گذرنے کے باوجود آج بھی وہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ۔
چوہدری پرویز اختر ، عزیز بٹ ، جاوید خان ، سجاد بٹ ، نادر خان ،چوہدری شمس، بابر بٹ ، امتیاز وڑائچ،رضوان یزدانی اور شاہد حمید خان نے چوہدری صلاح الدین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چھ سال گذر جانے کے باوجود نیویارک میں چوہدری صلاح الدین مرحوم کی یاد کے زندہ ہونے اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنے پیچھے ان محبتوں اور خلوص کو چھوڑ کر گئے ہیں کہ جس کا وہ عمر بھر مظاہرہ کرتے رہے ۔ہم ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں ۔
آخر میں روحیل ڈار، رانا سعید، سید انور شاہ واسطی ، احمد جان ،ملک جمیل ، ملک خرم اور راجہ آزاد گل نے تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا کہ جو برسی کی تقریب میں شریک ہوئے ۔

Related Articles

Back to top button