اوورسیز پاکستانیز

چوہدری صلاح الدین کو بچھڑے چھ سال ہو گئے

مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے سابق صدر کی برسی پر7فروری کو دوست احباب فاتحہ خوانی کریں گے

دوست احباب مرحوم کی برسی کے موقع پر دعاوں میں یاد رکھیں ، سید انور شاہ واسطی ، رانا محمد سعید، ملک جمیل ، ملک خرم،راجہ آزادگل

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے سابق صدر و کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت چوہدری صلاح الدین مرحوم کو بچھڑے چھ سال ہو گئے ۔ ان کی چھٹی برسی کے موقع پر ان کے دوست احباب سید انور شاہ واسطی ، رانا محمد سعید، ملک جمیل ، ملک خرم اور راجہ آزاد گل کی جانب سے جمعرات سات فروری کو شام آٹھ بجے پنجاب ریسٹورنٹ بروکلین(نیویارک) پر دوست احباب اور ساتھیوں مل کر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کریں گے ۔
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے چوہدری صلاح الدین مرحوم نے اپنی زندگی کا طویل عرصہ نیویارک میں گذارا۔ چھ سال قبل ڈاکٹروںکی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ ان کے قریبی عزیز و اقارب ، دوست احباب اور لیگی ساتھیوں کی جانب سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ مرحوم کی برسی کے موقع پر انہیں دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔

Related Articles

Back to top button