پاکستان

پاکستانی اور ساؤتھ ایشن امریکن بزنس گروپ نے گورنر نیویارک سمیت ریپبلکن پارٹی کے امیدواروں کی تائید کر دی

(SAASBA) کی جانب سے آٹھ نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے گورنر سمیت دیگر امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا

نیویارک (اردونیوز )نیویارک میں پاکستانی اور ساؤتھ ایشین امریکن کمیونٹی کی ایک اہم نمائندہ تنظیم ”ساؤتھ ایشین امریکن سمال بزنس ایسوسی ایشن “(SAASBA) کی جانب سے آٹھ نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے گورنر سمیت دیگر امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔اس تنظیم کے پریذیڈنٹ چوہدری اکرم رحمانیہ ، چئیرمین سید محسن شاہ سمیت ساتھیوں کے زیر اہتمام ریپبلکن پارٹی کے گورنر کے امیدوار لی زیلڈن، لیفٹنٹ گورنر کی امیدوار ایلیسن ایس پی زیٹو سمیت دیگر امیدواروں کی سپورٹ میں پولیٹیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔

تقریب میں ناسا کاؤنٹی کے ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین (Bruce Blakeman)نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔گورنر کے امیدوار لی زیلڈن اور کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین دیگر امیدواروں کے ساتھ تقریب میں پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا

گورنر نیویارک کے امیدوار لی زیلڈن کا کہنا تھاکہ وہ اگر گورنر منتخب ہوئے تو پاکستانی سمیت ساو¿تھ ایشین کمیونٹی کے باصلاحیت افراد کو اپنی انتظامیہ میںخدمات انجام دینے کے مواقع فراہم کریں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیویارک سٹیٹ میں پبلک سیفٹی ، نیویارکرز کے لئے باعث تشویش مسلہ بن گیا ہے، بھاری ٹیکسوں سمیت موجودہ انتظامیہ کے فیصلوں کی وجہ سے پہلے سے مالی مشکلا ت کے شکار شہریوں پر بوجھ ہے ۔ لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ نومبر میں ہونیوالے الیکشن میں نیویارک میں ریپبلکن پارٹی کا موقع دیا جائے ۔

ناسا کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے کہا کہ ساؤتھ ایشین کمیونٹی ، ناسا کاو¿نٹی کی طرح ، اب نیویارک سٹیٹ میں بھی تبدیلی لائے ۔ انہوں نے کہا کہ لی زیلڈن گورنر منتخب ہوئے تو نیویارک میں پبلک سیفٹی کو یقینی بنانے سمیت نیویارکرز کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

ساؤتھ ایشین امریکن سمال بزنس ایسوسی ایشن کے چوہدری اکرم ، محسن شاہ سمیت دیگر کمیونٹی قائدین کا کہنا ہے کہ ریپبکن پارٹی ، ہماری اقدار کے زیادہ قریب ہیں اور ریپبلکن پارٹی کی جانب سے امیگرنٹ کمیونٹی کو آگے بڑھنے اور خدمات انجام دئیے جانے کے زیادہ مواقع فراہم کئے جاتے ہیں ۔

SAASBA, Urdu News, Lee Zeldin, Allison Esposito, Cara Castronuova

Related Articles

Back to top button