پاکستان

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو دل میں تکلیف،انجیوپلاسٹی کے بعد ان کی حالت اب خطرے سے باہر

چیف جسٹس ثاقب نثار کے دل کی بند شریان کو کھول دیا گیا ہے،اور انہیں کیتھ لیب سے وارڈ منتقل کردیا گیا ہے

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کر دیا گیا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کو سینے میں تکلیف کے باعث آر آئی سی لایا گیا تھا، جہاں انجیوپلاسٹی کے بعد ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ میجر جنرل (ر) اطہر کیانی نے چیف جسٹس کا چیک اپ کیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق چیک اپ کے دوران پتہ چلا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے دل کی ایک شریان بند ہے،اس موقع پر ان کی فوری طور پر انجیوپلاسٹی کی گئی۔

نجیوپلاسٹی کے بعد انہیں مزید دیکھ بھال کے لیے اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔

سربراہ آر آئی سی جنرل (ر) اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے دل کی بند شریان کو کھول دیا گیا ہے،اور انہیں کیتھ لیب سے وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button