پاکستان

کانگریس ویمن ایوٹ کلارک کے الیکشن کےلئے بڑی سپورٹ کا اعلان ہوگا

نیویارک(اردو نیوز ) امریکہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ بروکلین(نیویارک) سے منتخب کانگریس ویمن ایوٹ ڈی کلارک کے آئندہ ٹرم کے لئے اہم ارکان کانگریس ، ارکان کونسل و اسمبلی سمیت اہم تنظیمیں اور شخصیات ان کی مکمل حمایت کا اعلان کریں گی ۔یہ اعلان اتوار کوایسٹرن پارک وے پر واقع بروکلین میوزیم کی سیڑھیوں پر مذکورہ اہم شخصیات ایک ریلی میں کریں گی ۔ نویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے پانچ بار کانگریس ویمن منتخب ہونیوالی ایوٹ کلارک آئندہ الیکشن میں ایک اور ٹرم کے لئے الیکشن لڑیں گی ۔
امریکن کونسل آف مینارٹی ویمن کی سربراہ بازہ روحی نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی ہر ٹرم کی طرح اس ٹرم میں بھی کانگریس ویمن کی مکمل سپورٹ کرے گی۔انہوں نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ آئندہ مڈ ٹرم الیکشن سے قبل اپنے ووٹ رجسٹرڈ کروائیں اور جنرل الیکشن سے قبل ہونیوالے پرائمری الیکشن میں زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

Related Articles

Back to top button