پاکستان

امریکہ میں پہلے پاکستان و مسلم امریکن زاہد قریشی فیڈرل جج نامزد

صدر جو بائیڈن کی جانب سے پہلے پاکستانی نژاد امریکی جج زاہد قریشی کو یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ برائے ڈسٹرکٹ آف نیوجرسی کے لئے فیڈرل جج نامزد کر دیا گیا ہے

واشنگٹن ڈی سی (اردونیوز )امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے پہلے پاکستانی نژاد امریکی جج زاہد قریشی کو یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ برائے ڈسٹرکٹ آف نیوجرسی کے لئے فیڈرل جج نامزد کر دیا گیا ہے ۔اس عہدے کے لئے جج زاہد قریشی کی نامزدگی کی یو ایس سینٹ کی جانب سے توثیق کی جائے گی ۔ سینٹ کی جانب سے توثیق کی صورت میں جج زاہد پہلے مسلم امریکن جج ہوں گے اور یوں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی “ (اے پی پیک ۔APPAC)کی کاوشیں رنگ لے آئیں گی جو کہ ایک عرصہ سے ہر اہم سطح پر مسلم امریکن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ججز کو فیڈرل بنچ میں تعینات کے لئے بات کررہی تھی ۔زاہد قریشی 3 سال سے مجسٹریٹ جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ گورنر مرفی، سینیٹر کوری بوکر اور سینیٹر مینینڈیزکی جانب سے امریکی صدر کے اقدام کی ستائش کی گئی ہے۔امریکا کے صدر بائیڈن کے اقدام پر امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی نے اظہار تشکر کیا۔اے پی پیک کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ وہ کئی برسوں سے اس مہم میں پیش پیش تھے کہ مسلم امریکنز کو مناسب نمائندگی دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ زاہد قریشی کی بحیثیت وفاقی جج نامزدگی تاریخی لمحہ ہے اور وہ صدر جو بائیڈن، سینیٹر بوکر، سینیٹر شومر اور دیگر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یہ اقدام ممکن بنایا۔ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ 35 لاکھ مسلمان امریکا میں آباد ہیں، اب تاریخ میں پہلی بار ان کی نمائندگی ہوسکے گی۔

First Pakistani and Muslim American Federal Judge Zahid Qureshi

Related Articles

Back to top button