پاکستانخبریں

کیا کرا فورڈ فاول پلے کرکے عامر خان کے مقابلے میں فائٹ جیتا ؟

ورلڈ ویلٹر ویٹ بیلٹ کےلئے امریکی دفاعی چیمپئین ٹیرنس اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئے جنہیں اس فائٹ کےلئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے چیلنج کیا تھا

نیویارک (اردو نیوز ) ورلڈ ویلٹر ویٹ بیلٹ کےلئے امریکی دفاعی چیمپئین ٹیرنس اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئے جنہیں اس فائٹ کےلئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے چیلنج کیا تھا۔عامر خان کو ٹیکنکل ناک آو¿ٹ قراردے کر کراوفورڈ کو فاتح قرار دیا گیا تاہم ان کی یہ فتح اس وقت ہوئی کہ جب کرافورڈ کی جانب سے عامر خان کو دھڑ کے نچلے حصے پر پنچ مارا گیا جسے بعض ناقادین نے غیر قانونی (Low Below Punch)قرار دیا ۔

نیویارک کے میڈیسن سکوائر گارڈن میں ہونیوالی اس فائٹ میں کھیل کے ابتدائی دو راونڈز میں کرافورڈ کا پلڑا بھاری رہا، اسکور کرافورڈ کے حق میں 10،8 اور 10،9 تھا۔ تیسرے راو¿نڈ میں عامر خان نے کم بیک کیا اور راو¿نڈ 10، 9 کے اسکور سے جیت لیا۔لیکن چوتھا راو¿نڈ پھر کرافورڈ کے نام رہا، 39 اور 36 کے فرق کے باوجود عامرخان نے ہمت نہ ہاری اور اگلا راو¿نڈ 10، 9 سے جیت کر اسکور 46-48 کر دیا۔ بعد ازاں فائٹ کا چھٹا راو¿نڈ شروع ہوا، دونوں باکسر حملہ آور ہوئے لیکن کرافورڈ کا پنچ عامر کے بلٹ کے نیچے لگا اور وہ درد کے باعث فائٹ جاری نہ رکھ سکے۔ٹیرنس نے عامر خان کے خلاف ٹکنیکل بنیاد پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔ امریکی باکسر کرافورڈنے کیرئیر کی35 ویں فائٹ جیت لی جبکہ پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کیریئر کے 33 مقابلوں میں سے چار میں شکست کھائی اور 20 مرتبہ حریف کو ناک آو¿ٹ کیا۔
واضح رہے کہ دونوں باکسرز کے وزن کے دوران ٹیرینس کرافورڈ کا وزن 146 کلو اعشاریہ چار پونڈ رہا جبکہ عامر خان کا وزن 146اعشاریہ 6 پونڈ رہا۔باکسر عامر خان نے ٹائٹل فائٹ ہارنے پر اپنے مداحوں سے معذرت کرلی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کرافورڈ عظیم باکسر ہے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ فائٹ دلچسپ رہی،انہیں پیٹ اور بیلٹ کے نیچے مکے لگے، جس سے درد ناقابل برداشت ہوا۔

Amir Khan supporters believe Crawford’s victory is controversial

 

Related Articles

Back to top button