اوورسیز پاکستانیز

پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی ، ورلڈ کپ میں رہنے کےلئے نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دینا ہوگی

ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کا سفر ابھی جاری ہے تاہم اس سفر میں منزل تک پہنچنے کےلئے پاکستان کو نہ صرف آئندہ آنیوالے تمام میچ جیتنے ہونگے بلکہ کچھ ٹیموں کی اپ سیٹ ہونا بھی ضروری ہے

Photo: PCB Facebook

لندن(اردو نیوز) ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 49 رنز سے شکست دے دی اور اس طرح سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کا سفر ابھی جاری ہے تاہم اس سفر میں منزل تک پہنچنے کےلئے پاکستان کو نہ صرف آئندہ آنیوالے تمام میچ جیتنے ہونگے بلکہ کچھ ٹیموں کی اپ سیٹ ہونا بھی ضروری ہے۔پاکستان کو بقیہ تین میچوں میں نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دینا ہوگی۔ورلڈ کپ میں پانچواں میچ ہار کر افغانستان کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم بھی باہر ہوگئی ہے۔
پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست تو دی پر روایتی فیلڈنگ کرنا بھی نہیں بھولی، جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں پاکستان نے 7 کیچز ڈراپ کیے ، فاسٹ بولر محمد عامر کے ہاتھ چار کیچز نہ آئے، وکٹ کیپر سرفرازاحمد ، وہاب ریاض اور شاداب بھی کیچز نہ تھام سکے۔
ورلڈکپ کے 30 ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 309 رنز کا ہدف دیا، جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بناسکی۔
پاکستان کی اننگز
لارڈز کے تاریخی گراو¿نڈ میں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے پراعتماد انداز اپناتے ہوئے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
ٹیم کا مجموعی اسکور 81 تک پہنچا تو فخر زمان، عمران طاہر کی گیند پر ہاشم آملہ کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 50 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔
چوتھی وکٹ پر بابر اعظم اور حارث سہیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 81 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 224 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 69 رنز بناکر فیلکووائیو کا شکار بنے۔
اس کے بعد عماد وسیم نے حارث سہیل کے ساتھ ملکر 71 رنز کی پارٹنر شپ بنائی تاہم وہ 23 رنز بناکر ا?و¿ٹ ہوئے، وہاب ریاض 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ حارث سہیل کی گری جو کہ 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 89 رنز بناکر کیچ دے بیٹھے۔
بابراعظم اور حارث سہیل کی جارحانہ اننگز کی بدولت گرین شرٹس مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بناسکی۔
حارث سہیل 89، بابراعظم 69، فخر زمان اور امام الحق 44، 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پروٹیز کی جانب سے عمران طاہر نے 2 اور ایڈن مارکرام نے ایک وکٹ حاصل کی۔
محمد عامر نے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کو آو¿ٹ کرکے پاکستان کو اہم کامیابی دلائی، وہ 63 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے— فوٹو: آئی سی سی
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک نے کیا۔ دوسرے اوور میں فاسٹ بولر محمد عامر نے ہاشم آملہ کو ایل بی ڈبلیو کرکے جنوبی افریقی بیٹنگ کی بنیاد ہلادی۔ اس وقت پروٹیز کا مجموعی اسکور صرف 4 رنز تھا۔
دوسری وکٹ پر کپتان ڈوپلیسی اور ڈی کاک نے 87 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، اس موقع پر ڈی کاک 47 رنز بناکر شاداب کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔
جنوبی افریقا کی تیسری وکٹ 103 کے مجموعی اسکور پر گری جب مرکرم 7 رنز بناکر شاداب کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
اس کے بعد محمد عامر نے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کو آو¿ٹ کرکے پاکستان کو اہم کامیابی دلائی، وہ 63 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔
اس کے بعد وین ڈر ڈسن 36 اور ڈیوڈ ملر 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ فیلوکائیو نے آخر تک مزاحمت کی اور 45 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور وہاب ریاض نے 3،3 جبکہ محمد عامر نے دو اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ حارث سہیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
محمد عامر اس میچ میں دو وکٹیں حاصل کرنے کے بعد رواں ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے پانچ میچز میں 15 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور انگلینڈ کے جوفرا آرچر کی بھی 15 وکٹیں ہیں تاہم بہتر اکانومی کی وجہ سے عامر پہلی پوزیشن پر ہیں۔
قومی ٹیم میں اس میچ کیلئے دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، تجربہ کار آل راو¿نڈر شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل اور فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
میگا ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے ایک میں کامیابی، 3 میں شکست اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔
جنوبی افریقا کی ٹیم میگا ایونٹ میں 6 میچز میں سے دو میں کامیابی حاصل کرسکی ہے، 3 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا۔ ایونٹ میں دوسرا میچ جیتنے کے بعد پاکستان کے 5 پوائنٹس ہوگئے اور اس نے پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

Related Articles

Back to top button