اوورسیز پاکستانیزپاکستان

آریانا منیر اکرم کا پاکستان کے سیلاب زدگان کےلئے فنڈ ریزنگ

Ariana Akram raises funds for the flood victims of Pakistan

پاکستان مشن میں منعقدہ تقریب میں ساورن آرڈر آف مالٹا کے اقوام متحد ہ کے لئے مستقل مندوب سفیر بیرس فورڈ کی خصوصی شرکت

آریانہ اکرم کی جانب سے جمع کردہ فنڈزسے سانگھڑ ، سندھ میں سیلاب متاثرین کے لئے شیلٹر ہوم تعمیر کئے گئے ہیں ، وزیر اعظم ریلیف فنڈز میں بھی فنڈز جمع کروائے گئے

 

نیویارک (اردو نیوز ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی صاحبزادی آریانہ اکرم نے خدمات خلق کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ آریانہ اکرم کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے 56ہزار ڈالرز سے زائدفنڈز اکٹھے کئے گئے ہیں۔ آریانہ کی جانب سے جمع شدہ فنڈز میں سے تیس ہزار سے زائد پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے قائم وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈمیں عطیہ کئے گئے جبکہ باقی ماندہ بیس ہزار ڈالرز سے زائد کے فنڈز ساورن آرڈر آف مالٹا کی خدمات خلق میں پیش پیش تنظیم ”ہیلپ“(HELP) کو عطیہ کئے گئے ہیں جس نے ان فندز کی مدد سے سیلاب متاثرین کے لئے بیس شیلٹر ہوم تعمیر کئے ہیں۔

پاکستان مشن نیویارک میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ میں’ساورن آرڈر آف مالٹا کے مستقبل مندوب سفیر بیرس فورڈ ہل ،’ہیلپ‘(HELP)تنظیم کے نمائندوں ، منیر اکرم اور اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب میں سیلاب کی وجہ سے ہونیوالی تباہ کاریوں کے اور ”ہوپ“ تنظیم کی امدادی کاروائیوں کے بار ے میں ایک مختصر ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی ۔

آریانہ اکرم کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں لاکھوں ، کروڑوں لوگ سیلاب کی صورت میں آنیوالی بد ترین قدرتی آفت کا شکار ہوئے ہیں ۔ سیلاب زدگان کے لئے فنڈ ریزنگ کا مقصد ان کی مدد اور درپیش مشکلات کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈالنا ہے ۔

سفیر بیرس فورڈ ہل نے آریانہ اکرم کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے کی جانیوالی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیلاب زدگان ہماری مسلسل مدد کے حقدار ہیں ۔ آریانہ جیسے جواں سال لوگوں کی جانب سے متاثرین سیلاب کی مددقابل ستائش ہے ۔ دوسروں کو بھی بڑھ کر اسی جذبے کا اظہار کرنا چاہئیے ۔

Munir Akram
Munir Akram

سفیر منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کی مدد کے لئے آریانہ نے اپنے طور پر فنڈ ریزنگ کا اقدام لیا جو کہ بہت ہی احسن اقدام ہے اور مجھے اس پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان اور سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی میں ایک وقت لگے گا، اس دوران ان کی مدد کا سلسلہ جاری رہنا چاہئیے ۔

تقریب میں ساورن آرڈر آف مالٹاکی جانب سے آریانہ اکرم کی خدمات کو سرہاتے ہوئے انہیں سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا جو کہ انہیں سفیر بیرس فورڈ نے پیش کیا ۔

 

 

Related Articles

Back to top button