اوورسیز پاکستانیز

گستاخانہ خاکے ؛اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

مظاہرہ ہالینڈ کی لیبر ہارٹی کے سربراہ کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کے اعلان کے خلاف کیا جائیگا

مظاہرہ جنرل اسمبلی سے ہالینڈکے سربراہ یا اس کے نمائندے کے خطاب کے موقع پر کیا جائے گا، تقریباً100 افراد پر مشتمل ایک واٹس ایپ گروپ غلامان مصطفےٰ کے نام سے بنایاگیا ہے
مظاہرے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے متحرک افراد آرگنائز کر رہے ہیں جس کی قیادت سب مشترکہ طور پر کریں گے

نیویارک(اردو نیوز) ہالینڈ کی لیبرپارٹی کے سربراہ کی جانب سے نبی کریم، سرکار دو عالم ، نبی آخر الزمان حضرت محمدمصطفی ﷺ کے(توبہ نعوذ بااللہ ) گستاخانہ خاکے بنانے کے مقابلے کے اقدام کے خلاف اور اس مقابلے کو روکنے کےلئے نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کاپروگرام تشکیل دینے کا اعلان کی ہے۔ یہ مظاہرہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ہالینڈکے سربراہ مملکت یا اس کے نمائندے کے خطاب کے موقع پر منعقد کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں تقریباً100 افراد پر مشتمل ایک واٹس ایپ گروپ غلامان مصطفےٰ کے نام سے بنایاگیا ہے جس کے ایڈمن دانش جمشیدملک ہیں۔ گروپ میں شامل ہو کر مظاہرے میں اپنی شرکت کی کنفرمیشن دینے کے علاوہ اس سے متعلقہ خبریں اور تجاویز بھی دی جا سکتی ہیں۔مظاہرے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے متحرک افراد آرگنائز کر رہے ہیں جس کی قیادت سب مشترکہ طور پر کریں گے۔ کسی گروپ ، گروہ ، سیاسی وابستگی یا فرقہ واریت سے گریز کرنے کےلئے عہدے نہیں بانٹے گئے۔ مساوات محمدی کی تعلیمات کے مطابق ہر شرکت کنندہ اس کاقائد ہو گا کیونکہ ہم سب غلامان مصطفی ہیں۔ مظاہرے کے وقت کا اعلان تقریر کے اوقات طے ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ تمام مسلمان خواتین و حضرات سے ناموس رسالت کی خاطر بمعہ فیملی شرکت کی اپیل ہے۔

Related Articles

Back to top button