بین الاقوامی

کشمیرمیں بھارتی محاصرے کے پانچ ماہ ، اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرہ ، نہال ہاشمی کی شرکت

اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مزید خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کرے اور انسانیت کی خاطر اپنا فرض اور کردار ادا کریں

نیویارک (اردو نیوز) کشمیری و پاکستانی امریکن کمیونٹی نے ہفتے کو یہاں اقوام متحدہ کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جارحانہ محاصرے کے پانچ ماہ مکمل ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے میںا مریکہ کے دورے آئے سابق سینیٹر نہال ہاشمی اور آزاد کشمیر یوتھ کے رہنما ملک حنیف نے خصوصی شرکت کی ۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف آواز بلند کی اور کہا کہ پانچ ماہ سے مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل میں بدل کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی ہی نہیں بلکہ انسانی حقوق کی بھی بد ترین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریو ں کے حق میںجبکہ مودی سرکار کے خلاف نعرے درج تھے ۔ مظاہرین اقوام متحدہ کے سامنے ریلی کرتے رہے اور مقبوضہ کشمیر میںجاری ظلم و ستم کے خلاف آواز بھی بلند کرتے رہے ۔

https://youtu.be/6ng_AnXhbl0


نہال ہاشمی نے کہا کہ جب تک کشمیریوں کو ان حق اور انصاف نہیں مل جاتا ، اس وقت تک مسلہ کشمیر زندہ رہے گا اور میں اس مسلہ کو زندہ رکھنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ملک حنیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خود مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے کر آیا ۔اس مسلہ کو آج نہیں تو کل حل کرنا پڑے گا۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مزید خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کرے اور انسانیت کی خاطر اپنا فرض اور کردار ادا کریں ۔انہو ں نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظلم و ستم کے خلاف اس وقت تک آواز بلند کرتے رہیں گے کہ جب کشمیری عوام کو انصاف اور خود خوداردیت نہیں مل جاتا۔مظاہرے میں مقامی کشمیر ی و پاکستانی قائدین تاج خان، سردارساجد سوار، احمد جان ،راجہ رزاق، حاجی شفیع، سردارامتیاز گڑالوی ، صاحبزادہ شبیر، گیلانی شاہ ،شاہد رضا رانجھا، سرداررفیق سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

Kashmi and Pakistani American community stage demonstration against India in front of United Nations

Related Articles

Back to top button