پاکستاناوورسیز پاکستانیز

ملک اکبر کو صدمہ ، نیویارک میں والدہ کا انتقال

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سماجی و کاروباری شخصیت ملک اکبر سے والدہ کی وفات پر کمیونٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھیوں کا اظہار تعزیت

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت ملک اکبر کی والدہ نیویارک میں انتقال کر گئیں ۔وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔ ملک اکبر کی والدہ کی سوموار کو اچانک طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔

مرحومہ کے جسد خاکی کو پاکستان لے جایا جائیگا جہاں انہیں سانگلہ ہل میں ان کے آبائی گاوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔پاکستانی امریکن کمیونٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک ، یو ایس اے کے ارکان نے ملک اکبر سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جواررحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں۔

ملک اکبر نے تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ ان کی والدہ کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں ۔

 

Related Articles

Back to top button