بین الاقوامیخبریں

خبریں گروپ کے بانی ضیاءشاہد مرحوم کی تیسری برسی کے موقع پر نیویارک میں فاتحہ خوانی و دعا

Fateh e Khawani and Dua for Zia Shahid (late) oon his third barsi in New York

نیویارک کی مسجد نور القرآن میں قاری اعجاز احمد الحسینی نے جناب ضیاءشاہد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کروائی

نیویارک( سپیشل رپورٹر سے ) خبریں گروپ کے بانی چیف ایڈیٹر جناب ضیاءشاہد مرحوم کی تیسری برسی کے موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دنیا بھر کی طرح نیویارک سمیت امریکہ کے مختلف شہروں میں فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔ نیویارک کی مسجد نور القرآن میں قاری اعجاز احمد الحسینی نے جناب ضیاءشاہد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کروائی۔ اس موقع پر دعا کی گئی کہ ا للہ تعالی ضیاءشاہد مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں،آمین۔ اس موقع پر جناب ضیاءشاہد مرحوم کی صحافتی اور سماجی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

شمالی امریکہ میں خبریں کے بیورو چیف محسن ظہیر سمیت خبریں سے وابستہ سابق سینئر صحافیوں ارشد خان ، خلیل شیخ ، سجاد ولی ، محمد اقبال ، تنویر خان سمیت دیگر کی جانب سے ضیاءشاہد مرحوم کی تیسری برسی کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائیں ۔

Fateh e Khawani and Dua for Zia Shahid (late) oon his third barsi in New York

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button