اوورسیز پاکستانیزخبریں

ڈاکٹر رفیق جان مرحوم کو بچھڑے پانچ سال ہو گئے

ڈاکٹر رفیق جان مرحوم کی پانچویں برسی کے موقع پر دوست احباب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے ڈاکٹر جان مرحوم کی کمیونٹی اور ملک و قوم کےلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی شخصیت اور جان فاو¿نڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر محمد رفیق جان کو بچھڑے پانچ سال ہو گئے ۔ ڈاکٹر رفیق جان مرحوم کی پانچویں برسی کے موقع پر نیویارک میں مقیم ان کے دوست احباب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے ڈاکٹر جان مرحوم کی کمیونٹی اور ملک و قوم کے لئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر جان کے انتقال سے پیدا ہونے والے خلاءکو کمیونٹی آج بھی محسوس کرتی ہے ۔
دوست احباب اور کمیونٹی کی جانب سے کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کریں کہ ڈاکٹر رفیق جان مرحوم کے درجات بلند ہوں اور اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔واضح رہے کہڈاکٹر جان پاکستان لیگ آف امریکہ اور پاکستان لیگ آف یوا یس اے جیسی اہم تنظیموں کے چئیرمین اور سرپرست بھی رہے ، وہ زندگی بھر کمیونٹی میں بہت متحرک رہے او ر سماجی و کمیونٹی کی سطح پر بے شمار خدمات انجام دیں
ہنگو (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹڑ رفیق جان، اپنے آبائی علاقے ہنگو میں فری آئی کیمپ بھی برس ہا برس لگاتے رہے اور امراض چشم میں مبتلا مریضوں کا بالکل مفت علاج کرتے رہے ۔

Related Articles

Back to top button