پاکستان

ایلان مسک کا ایک بیان، بٹ کوائن کی قدر میں 6فیصد سے زائد اضافہ

امریکہ میں کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا کے پھیلنے کی خبر وں پر سٹاک مارکیٹ میں سوموار کو آنیوالی مندی میں بدھ کو بہتری کے آثار دکھائی دئیے

نیویارک (اردو نیوز ) ٹیسلا گاڑیاں بنانے سمیت سپیس پروگرام چلانے والے ایلان مسک نے بدھ کو بیان دیا ہے کہ ان کی کمپنی ٹیسلا گاڑیوں کے خریداروں کو بٹ کوائن میں ادائیگی کی اجازت دے دے گی ۔واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے پھیلاو¿ کے خطرات کے پیش نظر امریکی سٹاک مارکیٹ کی جانب سے سوموار19جولائی کو ردعمل کا اظہار کیا گیا اور مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی تھی۔سوموار19جولائی کودوپہر تک 930پوائنٹ سے زیادہ گر گئی جبکہ ایس اینڈ پی میں 2.1فیصد کی جبکہ نسڈیک میں 1.6فیصد کی مندی رہی ۔واضح رہے کہ اکتوبر میں Dowمیں 943پوئنٹ کی کمی آئی تھی ۔ سوموار 19جولائی کو ہی امریکن ائیرلائینز، یونائیٹڈ ائیر لائینز سمیت ائیر لائینز کے سٹاک کی قدر میں بڑی کمی آئی لیکن 19جولائی کو ائیر لائینز انڈسٹریز کے سٹاک میں بہتری آئی اور قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ایلان مسک کے مذکورہ بیان کے ساتھ ہی بدھ کی سہہ پہر بٹ کوائن کی قدر میں چھ فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا۔بٹ کوائن کی قیمت جو کہ گذشتہ چھ سے سات ہفتوں میں 36ہزار سے نیچے گر کر تیس ہزار کے ارد گرد گھوم رہی تھی ، کی قدر میں بدھ کی سہہ پر تک سات فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا اور بٹ کوائن کی قیمت تقریبا بتیس ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی ۔

Elon Musk says Tesla will likely start accepting bitcoin again

Related Articles

Back to top button