ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائج کے مطابق حسن روحانی دوبارہ صدر منتخب ہوگئے

تہران: ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائج کے مطابق حسن روحانی دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔ ہفتہ کی صبح سامنے آنے والے صدارتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق موجودہ صدر حسن روحانی کو اپنے مضبوط ترین حریف ابراہیم رئیسی پر ناقابل شکست برتری حاصل تھی۔ بعدازاں ایرانی سرکاری ٹی وی نے انتخابات کا حتمی اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حسن روحانی 58.6 فیصد ووٹ لے کر دوبارہ صدارت کے لیے منتخب ہوگئے۔ سرکاری ٹی وی نے یہ بھی بتایا کہ حسن روحانی کے حریف ابراہیم رئیسی کو انتخابات میں 39.8 فیصد ووٹ ملے۔ اس موقع پر سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اصلاح پسند کارکن مہناز کا کہنا تھا، 'ہم جیت گئے، ہم کسی کے دباؤ میں نہیں آئے یہ ان لوگوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ہم اب بھی موجود ہیں'۔ اس سے قبل ایک ایرانی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا تھا کہ 'حسن روحانی فاتح ہیں اور یہ انتخابات دوسرے حریفوں کے لیے ختم ہوگئے ہیں'۔

تاریخ اشاعت : 2017-05-20 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock