وکی لیکس نے امریکی ایجنسی سی آئی اے کا بھانڈرا پھوڑدیا اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں عوام کی جاسوسی کیلئے استعمال ہونیوالے تکنیکی طریقوں سے پردہ اٹھا دیا

لاس اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ دنیا بھر کی جاسوسی اور دوسرے ممالک کی کمزوریوں میں لگا رہتا ہے اور اب کی بار ایک مرتبہ پھر وکی لیکس نے امریکی ایجنسی سی آئی اے کا بھانڈرا پھوڑدیا اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں عوام کی جاسوسی کیلئے استعمال ہونیوالے تکنیکی طریقوں سے پردہ اٹھا دیا ، وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے نے پاکستان میں عوام کی جاسوسی کیلئے پی ٹی سی ایل کے انٹرنیٹ راﺅٹرز اور سام سنگ کے ٹیلی ویژن سیٹس کا سہارالیا۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے انٹرنیٹ صارفین کے راﺅٹرز کی مدد سے ان کی جاسوسی کرتی رہی اور پاکستانی صارفین بھی اس کا نشانہ بن گئے جوعمومی طورپر اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں ۔ وکی لیکس کے مطابق ایجنسی نے جاسوسی کیلئے پی ٹی سی ایل سمیت کئی انٹرنیٹ راﺅٹرزکاسہارالیا، اسی طرح ہواوے کا ایکولائف ایچ جی 510، شروڈی ایس ایل 805ای یو، زیڈ ٹی ای 831، زیڈ ٹی ای ۔زیڈ ایس ڈی ایس ایل 831ڈی اور زژل پی 660آر ٹی ون اور وی ٹو بھی سی آئی اے کی نگرانی میں تھے ۔

تاریخ اشاعت : 2017-03-10 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock