اوورسیز پاکستانیز

پرنس سعود بن سلطان کی سفیر راجہ علی اعجاز سے اہم ملاقات

پاکستانی سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات کے دوران پرنس سعود بن سلطان نے پاک سعودی کاروباری تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی

 پاکستان میں کاروبار کے مزید مواقع تلاش کرنے کے لیے سعودی تاجروں کے دورہ پاکستان کے لیے بھی تمام سعولیات فراہم کی جائیں گے۔اس موقع پر فریقین نے مستقبل میں بھی ایسی ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا

ریاض (وسیم خان )سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز سے پرنس سعود بن سلطان محمد، چیئرمین ایکسپورٹ 30 کی سربراہی میں سعودی کاروباری وفد نے ملاقات کی۔جمعرات کو ریاض میں پاکستانی سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات کے دوران پرنس سعود بن سلطان نے پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات کو مزید بہتر طریقے سے استوار کرنےکے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی۔پاکستانی سفیر نے پرنس سعود بن سلطان کی خواہش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات ان کے حقیقی تعلقات اور ضرورت سے کم ہیں۔ پاکستان سٹریٹجک لحاظ سے بہترین محل وقوع رکھتا ہے۔ چین اور وسط ایشیا کے ساتھ قربت کی وجہ سے بھی پاکستان کے پاس وسیع کاروباری مواقع ہیں۔
پاکستانی سفیر نے سعودی کاروباری وفد کو یقین دلایا کہ سفارت خانہ پاکستان میں کاروباری مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کرتا رہے گا۔ پاکستان میں کاروبار کے مزید مواقع تلاش کرنے کے لیے سعودی تاجروں کے دورہ پاکستان کے لیے بھی تمام سعولیات فراہم کی جائیں گے۔اس موقع پر فریقین نے مستقبل میں بھی ایسی ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ پاکستانی سفارت خانے میں تجارت اور سرمایہ کاری اتاشی اظہر علی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Ambassador Raja Ali Ejaz

Related Articles

Back to top button