پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی کشیدگی میں اضافہ دونوں ملکوں کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خطرے کا سبب بن سکتا ہے۔امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل کی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کوایک بریفنگ

جنرل جوزف نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کو سفارتی طور پر الگ تھلگ کرنے کی پالیسی دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

۔ امریکہ کے ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر نے متنبہ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی کشیدگی میں اضافہ دونوں ملکوں کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خطرے کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ بات امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی ایک بریفنگ کے دوران کہی۔

جنرل جوزف نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کو سفارتی طور پر الگ تھلگ کرنے کی پالیسی دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے انتہائی کشیدہ رہے ہیں اور اس میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب گزشتہ سال ستمبر کے وسط میں بھارت کے زیر انتظام علاقے اوڑی میں فوج کے ایک ہیڈکوارٹر پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 18 فوجی ہلاک ہو گئے۔

بھارت کا کہنا تھا کہ اس حملے میں مبینہ طور ملوث عسکریت پسندوں کو پاکستان کی معاونت حاصل ہے لیکن اسلام آباد اس الزام کو مستر کرتا ہے۔

 


تاریخ اشاعت : 2017-03-09 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock