پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے اپنی تقرری کی اسناد صدر اوبامہ کو پیش کر دیں

 پاکستان اور امریکہ کے باہمی احترام اور دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط شراکت داری علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لئے بہت اہم ہے ۔صدر اوبامہ کی جلیل عباس جیلانی سے بات چیت
 پاک امریکہ تعلقات کے اقتصادی ، تجارت ، تعلیم، صحت اور سائنس،دفاع اور ٹیکنالوجی سمیتمختلف شعبہ ہائے زندگی میں فروغ کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرونگا؛ سفیر جلیل عباس جیلانی



 

واشنگٹن ڈی سی (محسن ظہیر سے ) امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے سوموار کی صبح وائٹ ہاو¿س میں ایک شاندار تقریب میں صدر براک اوباما کو اپنی تقرری کی اسناد پیش کر دیں ۔ سفیر جیلانی مسز شائستہ جیلانی اور بیٹے طلحہ جیلانی اور احمد مصطفی جیلانی ان کے ہمراہ تھے ۔
سفیر جیلانی کی تقرری کی اسناد موصول کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے باہمی احترام اور دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط شراکت داری علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لئے بہت اہم ہے ۔
صدر اوباما نے کہا کہ وہ پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور انہیں مزید گہرا کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ میاںنواز شریف کا اکتوبر2013کے دورہ امریکہ اور حال ہی میں واشنگٹن ڈی سی میں ہونیوالے پاک امریکہ سٹریٹیجک ڈائیلاگ سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملا ہے ۔
سفیر جیلانی نے صدر اوبامہ سے ملاقات کے دوران انہیں صدر پاکستان اوروزیر اعظم میاں نواز شریف سمیت پاکستانی عوام کی پرخلوص تمنائیں انہیں پہنچائیں ۔سفیر جلیل عباس جیلانی نے صدر اوبامہ سے مزید کہ وہ واشنگٹن ڈی سی میں اپنی تقرری کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے اقتصادی ، تجارت ، تعلیم، صحت اور سائنس،دفاع اور ٹیکنالوجی سمیتمختلف شعبہ ہائے زندگی میں فروغ کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔ 

 

تاریخ اشاعت : 2014-03-11 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock