پاکستانخبریں

امریکہ کی غلامی نہیں اچھے تعلقات چاہتے ہیں ، عمران خان

امریکہ کہتا ہے کہ روس نہ جاؤ، امریکہ ہو کون مجھے کہنا والا کہ میں روس نہ جاؤں ، عمران خان کا شیخوپورہ میں جلسہ سے خطاب

شیخوپورہ (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کی غلامی نہیں چاہتے بلکہ امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ۔ شیخوپورہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکہ کہتا ہے کہ روس نہ جاؤ، امریکہ ہو کون مجھے کہنا والا کہ میں روس نہ جاؤں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ، امریکہ کا اتحادی ہے ، لیکن وہ روس سے سستا تیل خرید رہا ہے ۔ جب ہندوستان سے پوچھا گیا کہ آپ روس سے تیل کیوں لے رہے ہیں تو ہندوستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عوام ہماری پہلی ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے امریکہ کے غلام چیری بلاسم امریکہ سے بات کرنے کی ہمت تک نہیں رکھتے ۔حکمران امریکہ کی غلامی سے بھی نچلی سطح پر ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ میں ہندوستان سے دوستی چاہتے ہیںلیکن کشمیریوں کی قربانیوں کی قبر پر ہندوستان سے دوستی نہیں کر سکتا۔

دریں اثناءیہ امر قابل ذکر ہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان ان دنوں امریکہ میں دورے پر ہیں اور نمل یونیورسٹی کے لئے فنڈ ریزنگ کررہی ہیں ۔

Related Articles

Back to top button