برونکس کمیونٹی کونسل کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) برونکس کمیونٹی کونسل کے زیر انتظام نیوروسٹیل (ویسٹ چیپٹر) میں عید ملن پکنک پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے فیملیز کے ہمراہ شرکت کی۔ گلین آئیلنڈ میں ساحل سمندر کے قریب درختوں سے گھرے خوبصورت پارک میں کونسل کے روح رواں اور بانی شبیر گل، طاہر خان، نعیم بٹ، افضل گلبہار، عدیل گوندل اور دیگر ساتھیوں کی مدد سے عید ملن فیملی بار بی کیو پکنک کا انتہائی خوبصورتی کے ساتھ انتظام کیا جس میں طرح طرح کے کھانے، خصوصاً لاہور انداز کا مشہور ”کٹا کٹ“، تازہ اور لذیذ چکن، چانپیں اور کباب قابل ذکر تھے، خوشگوار موسم نے پکنک کا مزہ دوبالا کرکے رکھ دیا۔ تمام وقت بار بی کیو کا سلسلہ جاری رہا۔ ساتھ ہی ساتھ ٹھنڈے مشروبات، شبیر گل کی فخریہ پیشکش تازہ اور خوش ذائقہ حلوے نے بھی لوگوں کو دیوانہ بنائے رکھا۔ دوپہر سے لے کر شام 7 بجے تک عید ملن بار بی کیو پکنک اپنے عروج پر رہی۔ اس دوران خواتین اور بچوں نے بھی خوب لطف اٹھایا۔ مردوں کے درمیان رسہ کسی کے مقابلے بھی ہوئے۔ اس دوران تمام لوگوں کی نظریں رسہ کشی والوں کی جانب رہی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان حقیقت میں زبردست ”رسہ کشی“ ہوئی۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں اور شخصیات میں ایوارڈ زبھی تقسیم کئے گئے۔ برونکس کمیونٹی کونسل کے سرپرست اعلیٰ طاہر خان کو کونسل کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ ان کے علاوہ ثناءاللہ چودھری، سلیم ملک، ضمیر چودھری اور نوجوان مسٹر علی کو بھی ایوارڈز دیئے گئے۔ شبیر گل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کٹھن زدہ ماحول میں اس قسم کے فیملی ایونٹس کا انعقاد بہت ضروری ہے جس سے کمیونٹی کے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ کمیونٹی میں اتحاد اور اتفاق ہو گا تو مقامی امریکنز بھی ہم سے گھل مل سکیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر کمیونٹی میں سرگرم عمل تنظیموں کو خراج تحسین پیش کیا جو مختلف ایام پر پروگراموں کا انعقاد کرکے پاکستان اور کمیونٹی کا نام روشن کرتی ہیں۔ شبیر گل نے میڈیا کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی امریکن میڈیا کمیونٹی کی سرگرمیوں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ کور کرتا ہے ہم تمام صحافیوں کو ان کی انتھک محنت پر سلام پیش کرتے ہیں۔

 

تاریخ اشاعت : 2016-09-21 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock