امریکی یونیورسٹیوں سے 10,000پاکستانیوں کو پی ایچ ڈی کی اعلیٰ تعلیم حاصل کروائیں گے ، احسن اقبال


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ کے استقبالیہ میںپاکستانی امریکن کمیونٹی سے خطاب


پاکستان میں سنہرے مستقبل کا سفر شروع ہو گیا ہے ، اس سفر میں اوورسیز پاکستانی حکومت کے شانہ بشابہ ہیں، روحیل ڈار، میاں فیاض ، رانا سعید
صدر مسلم لیگ (ن) امریکہ روحیل ڈار کی صدارت میں منعقدہ استقبالیہ میں میاں فیاض، رانا سعید، احمد جان، راجہ ساجد، یاسین بھٹی،سید میر حسین شاہ ،راجہ آزاد گل، افضل بٹ سمیت دیگر کی شرکت


 قونصل جنرل راجہ علی اعجازاور پاک امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی نیویارک کے عہدیداران نے بھی ایک خصوصی وفد کی صورت میں شرکت کی، احمد جان کے بھائی عبید الرحمان مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی


راجہ عبدالروف،عبدالعزیز بٹ، چوہدری پرویزاختر، چوہدری غلام جیلانی،ملک اکبر ،نادر بٹ،شیر خان کے علاوہ کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوئیں



نیویارک (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کے دورہ امریکہ کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کی جانب سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ صدر مسلم لیگ (ن) امریکہ روحیل ڈار کی صدارت میں منعقدہ استقبالیہ میں میاں فیاض، رانا سعید، احمد جان، راجہ ساجد، یاسین بھٹی،پیر سید میر حسین شاہ ،راجہ آزاد گل، افضل بٹ،راجہ آزاد گل،راجہ عبدالروف،عبدالعزیز بٹ، چوہدری پرویزاختر، چوہدری غلام جیلانی،ملک اکبر ،نادر بٹ کے علاوہ کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوئیں ۔
استقبالیہ میں نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل راجہ علی اعجاز نے بھی خصوصی شرکت کی اور احسن اقبال کو نیویارک آمد پر خوش آمدید کہا۔


استقبالیہ میں نظامت کے فرائض مسلم لیگ (ن) امریکہ کے سیکرٹری جنرل رانا سعید نے ادا کئے ،مسلم لیگ (ن) امریکہ علماءو مشائخ ونگ امریکہ کے صدر پیر سید میر حسین شاہ نے تلاوت قران مجید کی اور مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان کے بھائی عبید الرحمان مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت بھی کروائی ۔

 

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) امریکہ کے سینئر نائب صدر میاں فیاض ،راجہ آزاد گل، راجہ ساجد، چوہدری پرویز اختر،شیر خان ، عبدالعزیز بٹ ،افضل بٹ ،یاسین بھٹی ،نادر خان سمیت دیگرنے احسن اقبال کو مسلم لیگ ہاوس آمد ہر خوش آمدید کہا۔استقبالیہ میں پاک امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی نیویارک کے عہدیداران نے بھی ایک خصوصی وفد کی صورت میں شرکت کی اور وفاقی وزیر احسن اقبال سے خصوصی ملاقات بھی کی ۔

 


استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنا دور مکمل کرنے سے پہلے پاکستان کی ہر شعبے میں نمایاں ترقی کی اہداف ہر صورت پورا کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام2025کے تحت ہم آئندہ سالوں میں پاکستان کو دنیا کی اہم و کامیاب 25ممالک میں شامل کرنا چاہتے ہیں ۔ اس سلسلے میں حکومت منصوبہ بندی کے تحت بھرپور اقدام کررہی ہے ۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم امریکہ سے اس کا اصل ہتھیار یعنی کہ تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ تعاون چاہتے ہیں ۔ اس سلسلے میں ایک پروگرام مرتب کیا جا رہا ہے جس کے تحت حکومت پاکستان، امریکی یونیورسٹیوں سے دس ہزار پاکستانیوں کو پی ایچ ڈی کروائیں گے۔


ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں جو ادارے سول اور ملٹری اداروں کو آپس میں کروانا چاہتے ہیں، وہ پاکستان کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی مضبوطی و استحکام کے لئے ہمیں اداروں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہے نہ کہ غیر ذمہ دار انہ اور بے بنیاد باتیں کرکے انہیں کمزور کرنے کی کوشش کرنی ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کے معاشی استحکام و ترقی ، ملک سے انتہا پسندی کے مکمل خاتمے، امن کی سو فیصد بحالی اور عوام کے ایک سنہری مستقبل کے لئے سب ادارے ملکر کام کررہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر میڈیا آزاد ہے تو ٹی وی دیکھنے والے ناظرین بھی آزاد ہیں۔ جو اینکر پرسن غیر ذمہ دار باتیں کرے، ریموٹ کنٹرول کا استعمال کریں ۔


احسن اقبال نے کہا کہ پاک چائنا اکنامک راہداری پر اب تمام صوبے متفق ہیں۔ تحفظات دور ہو گئے ہیں۔ وزیر عظم کی قیادت میں کمیٹی قائم ہو گئی ہے اور منصوبے پرکام شروع ہو گیا ہے ۔وفاقی وزیر نے امریکہ میں بسنے والے پاکستانیوں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ملک وقوم کو ان کی خدمات، تجربے اور اعلی تعلیم سے مستفید کریں ۔


پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے صدر روحیل ڈار نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سنہرے مستقبل کا سفر شروع ہو گیا ہے ، اس سفر میں اوورسیز پاکستانی حکومت کے شانہ بشابہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا وژن2025پروگرام دراصل پاکستان کے سنہری مستقبل کا پروگرام ہے ، اس سلسلے میں احسن اقبال کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے لاقانونیت ، کرپشن ، بدامنی ، انتہا پسندی کے خاتمے ، ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے جن منصبوں پر حکومت کام کررہی ہے، وہ قابل ستائش ہیں ۔


قونصل جنرل راجہ علی اعجاز نے احسن اقبال کو نیویارک میں خوش آمدید کہا، انہیں نیویارک سمیت امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے اہم معاملات اور اس سلسلے میں قونصلیٹ کے کردار سے آگاہ کیا۔


آخر میں مسلم لیگ ہاوس میں احسن اقبال کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

 



 

تاریخ اشاعت : 2016-03-02 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock