پاکستانی امریکن کامیڈین کمیل ننجیانی آسکر ایوارڈ کےلئے نامزد

کامیڈی فلم ”دا بِگ سِک“ کو مائیکل شووالٹر نے ڈائریکٹ کیا تھا جبکہ کمیل ننجیانی اور ان کی اہلیہ ایمیلی وی گورڈن نے مشترکہ طور پر اس کی کہانی تحریر کی
 

فلم کمیل ننجیانی کی اپنی زندگی کی کہانی پر مبنی ہے کہ کس طرح ایک پاکستانی کامیڈین امریکا آتا ہے اور اسے کن چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے


لاس اینجلس(اردو نیوز) ہالی وڈ میں اس سال آسکرز ایورڈ کی نامزدگیوں میں پاکستانینژاد امریکی کامیڈین و اداکار کمیل ننجیانی بہترین اوریجنل اسکرین پلے رائٹنگ کی کیٹگری کے لیے نامزدکئے گئے۔روز نامہ جنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق2017 میں ریلیز ہونے والی امریکی رومانوی و کامیڈی فلم ”دا بِگ سِک“ کو مائیکل شووالٹر نے ڈائریکٹ کیا تھا جبکہ کمیل ننجیانی اور ان کی اہلیہ ایمیلی وی گورڈن نے مشترکہ طور پر اس کی کہانی تحریر کی تھی لہٰذا ان کی اہلیہ بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔اس فلم میں خود کمیل ننجیانی نے اداکاری بھی کی تھی جبکہ بھارتی اداکار انوپم کھیر بھی اس فلم کا حصہ تھے۔
2017 میں اس فلم کو ہالی ووڈ فلم ایوارڈز میں بھی ایک ایوارڈ دیا گیا تھا اور یہ فلم کمیل ننجیانی کی اپنی زندگی کی کہانی پر مبنی ہے کہ کس طرح ایک پاکستانی کامیڈین امریکا آتا ہے اور اسے کن چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔۔

 

تاریخ اشاعت : 2018-01-25 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock