فلوریڈا میں ہم جنس پرستوں کے پلس گے کلب پر حملہ کرنے والے عمر متین کی بیوہ نور سلمان گرفتار

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف بی آئی ) نے فلوریڈا کے ہم جنس پرستوں کے پلس کلب پر حملہ کرکے پچاس افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے عمر متین کی بیوی نور سلمان کو گرفتار کرلیا ہے۔نور سلمان کو کیلیفورنیا میں گرفتار کیا گیا ہے جہاں وہ اپنے والدین کے ساتھ مقیم تھی۔ اٹارنی جنرل لوریٹالنچ نے نور سلمان کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے ۔اگرچہ نور سلمان پر چارجز کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں مگر سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نور پر انصاف کے راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ عمر متین کی کارروائی کے دوران اپنی بیوی سے ٹیکسٹس کے تبادلے کی تفصیل حکام کے پاس موجود ہے۔عمر متین اس واقعہ میں حکام کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔

تاریخ اشاعت : 2016-01-15 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock