برطانوی پولیس نے لندن برج حملے میں ملوث تیسرے حملہ آور کا نام بھی جاری کردیا۔ یوسف زیغبا کا آبائی تعلق مراکش سے ہے

برطانوی پولیس نے لندن برج حملے میں سات افراد کو ہلاک کرنے میں ملوث تیسرے حملہ آور کا نام بھی جاری کردیا۔ پولیس کے مطابق تیسرے حملہ آور کی شناخت 22 سالہ اطالوی یوسف زیغبا کے نام سے ہوئی جس کا آبائی تعلق مراکش سے ہے۔ خیال رہے کہ برطانوی پولیس نے ایک روز قبل ہی دو دیگر حملہ آوروں کے نام جاری کیے تھےجن میں 27 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی خرم شہزاد بٹ اور دوسرے حملہ آور کی شناخت مراکش اور لیبیا کی دوہری شہریت کے حامل 30 سالہ راشد رضوان کے نام سے ہوئی تھی۔

تاریخ اشاعت : 2017-05-06 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock