”اکنا“ کے مرکزمیں مسلم امریکن کمیونٹی اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو مشترکہ فورم

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) محکمہ پولیس نیویارک اور مسلم کمیونٹی کے درمیان بہترین ہم آہنگی پیدا کرنے ، روز مرہ زندگی کے معاملات اور مسائل کو ایک دوسرے سے قریبی روابط رکھ کر حل کرنے اور ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کےلئے اکنا کے مرکزی ہیڈکوارٹرز میں ایک فورم منعقد کیا گیا۔


 اکنا کے زیرانتظام ہونےوالے اس فورم میں ساﺅتھ کوئینز کے مختلف تھانوں (پریسنٹ) کے پولیس افسران نے شرکت کی۔ اپنی نوعیت کے اہم ترین پروگرام میں 100۔ 101 ۔ 102۔ 103۔ 105۔ 106 اور 107 پولیس سٹیشنوں کے کمانڈنگ افسران، کمیونٹی افیئرز کے پولیس افسران نے شرکت کی۔


جرائم کی روک تھام سے متعلق سیکشن کے کمانڈنگ آفیر انسپکٹر جیمز کلائن نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری توجہ لوکل ایشوز پر ہے۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ اور مسلم کمیونٹی کے درمیان تعلقات پہلے سے قائم ہیں، ہم انہیں بہتر کرنے کےلئے یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے مسلم کمیونٹی کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ محکمہ پولیس میں زیادہ سے زیادہ شمولیت اختیار کریں‘ انہوں نے محکمہ پولیس کے "Auxiliary" سیکشن کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں رضاکاروں کی شمولیت سے کمیونٹی کی پروٹیکشن میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں آنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہم آپ کے ایشوز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔

 

مختلف مساجد اور اسلامی مراکز سے قریبی روابط کے ذریعے مساجد اور مراکز کے تحفظ میں ہمیں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف پولیس تھانوں کے افسران کی یہاں موجودگی کا مقصد ہی کمیونٹی کےساتھ تعلقات میں بہتری لانا ہے۔ بعدازاں پاکستانی امریکن میڈیا کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے جیمز کلائن نے کہا کہ مسلم کمیونٹی کے مسائل میرے مسائل ہیں‘ میں آپ کی مدد سے انہیں حل کرنا چاہتا ہوں۔ کمیونٹی کے اشتراک سے بچوں کے مسائل حل کرینگے۔ ایک دوسرے سے خیالات اور تجاویز کے تبادلہ کے ذریعے غلط فہمیوں کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

 

انہوں نے بتایا کہ اس فورم میں ساﺅتھ کوئینز کے مختلف تھانوں کے کمانڈنگ افسران ایگزیکٹو آفیسرز اور سپیشل آپریشنز کے افسران بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار نہیں کہ ہم مسلم کمیونٹی سے میٹنگ کر رہے ہیں، پہلے بھی اس طرح کی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں تاہم کوئٹنز میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی میٹنگ ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس کے خاطرخواہ نتائج برآمد ہونگے۔

 

جیمز کلائن نے کہا کہ گینگ کے خاتمے کےلئے ہمیں کمیونٹی کی زیادہ سے زیادہ مدد درکار ہے۔ انہوں نے نیویارک کے مسلمانوں کی جاسوسی کے حوالے سے محکمہ پولیس کے سرویلنس پروگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے قطعی انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ میئر اور کمشنر کی سطح پر اٹھایا جانا چاہئے۔

 

قبل ازیں اکنا کے جنرل سیکرٹری طارق الرحمن نے ساﺅتھ کوئنز کے پولیس افسران کو ویلکم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کے ذریعے مسلم کمیونٹیی اور محکمہ پولیس کے درمیان تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک مجلس شوریٰ، اکنا اور مسلم سنٹر فلشنگ کے علاوہ مختلف مساجد کے امام اور عہدیداران نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

 

پروگرام کی نظامت کے فرائض امام ایوب باقی نے انجام دئیے۔ اکنا المرکز کے امام حافظ ظفیر، طارق الرحمن اور امام ایوب باقی نے پولیس افسران سے خصوصی ملاقات کر کے ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ اکنا آئندہ بھی اس طرح کے پروگراموں کی میزبانی کرتی رہے گی۔

 

تاریخ اشاعت : 2013-10-30 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock