نامعلوم مسافر کی باتھ روم میں سگریٹ نوشی پی آئی اے کی پرواز کی شینن ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کا سبب بنی،قومی ائیرلائینز کو ہزاروں ڈالرز کا نقصان



نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائینز (پی آئی اے ) کی 23اپریل کولاہور سے نیویارک براستہ مانچسٹر آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 711میں ایک نامعلوم مسافر کی باتھ روم میں سگریٹ نوشی کی وجہ سے پرواز کو آئر لینڈ کے شہر شینن کے ائیرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔ نیویارک میں پی آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ شینن ائیرپورٹ اور پھر جے ایف کے ائیرپورٹ پر جہاز کے معائنے کے بعد بتایا گیا کہ نامعلوم مسافر کی باتھ روم میں سگریٹ نوشی کی وجہ سے پیدا ہونے والے دھویں نے جہاز کے سموکنگ الارم کو الرٹ کیا

 

تاریخ اشاعت : 2016-04-24 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock