لاہور کی لڑکی سے ’پاکستانی امریکن ڈاکٹر‘ کی دوستی اور پھر شادی کا وعدہ کرکے اس سے 45 لاکھ روپے اینٹھ لئے، ایسا کیا کہا کہ انکار نہ کرسکی اور مسلسل پیسے دیتی رہی؟ جان کر خواتین تو کیا مَردوں کے بھی منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں

اہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرون ملک مقیم لڑکے کا رشتہ میسر ہو تو لڑکی والوں کے لئے انکار کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے، لیکن فراڈ اور جعلسازی کے اس زمانے میں بے حد احتیاط کی ضرورت ہے۔ صوبائی دارلحکومت سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون کے ساتھ پیش آنے والا انتہائی افسوسناک واقعہ بھی ایک ایسی ہی مثال ہے، جسے شادی کا جھانسہ دے کر ایک شعبدہ باز نے 45لاکھ روپے سے محروم کر دیا۔ اخبار ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق نورین یوسف نامی خاتون کی جانب سے عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ عبداللہ خان نامی شخص نے خود کو امریکہ میں مقیم داکٹر بتا کر درخواست گزار سے شادی کا وعدہ کیا لیکن دھوکہ دہی سے لاکھوں روپے لوٹ کر غائب ہو چکا ہے۔ اس شخص نے بتایا تھا کہ وہ امریکی شہریت رکھتا تھا اور اس کے والدین وفات پاچکے تھے۔ اس نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ درخواست گزار کے نام پر ایک خیراتی ہسپتال بھی بنائے گا۔ Advertisement ’ اس دن رشتے کیلئے لڑکے والوں کا میری امی کو فون آیا، پہلے اُن خاتون نے میری عمر اور تعلیم کے بارے میں پوچھا پھر کہنے لگیں۔۔۔ ‘ نوجوان پاکستانی لڑکی نے ا یسی تلخ بات بتا دی کہ جان کر آپ کا بھی دل افسردہ ہو جائے درخواست گزار کے مطابق عبداللہ خان نامی ملزم نے خاتون کو بتایا کہ وہ پاکستان آ رہا ہے اور آنے سے قبل اس نے ہسپتال کیلئے کچھ مہنگی مشینیں بھی خرید لی ہیں، جن کی ڈلیوری کیلئے درخواست گزار سے اس کا ایڈریس بھی لیا۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ مشینوں کے ساتھ 35 ہزار ڈالر (تقریباً 35لاکھ پاکستانی روپے)بھی ایک ڈبے میں ڈال کر بھجوا رہا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 20مارچ کو انہیں مارک گبسن نامی شخص کا فون آیا جس نے کسٹمر رجسٹریشن فیس کے طور پر اپنے اکاﺅنٹ میں رقم جمع کروانے کو کہا۔ خاتون نے ڈاکٹر عبداللہ سے رابطہ کیا جس نے کہا کہ رقم ادا کرنے میں کوئی ہرج نہیں کیونکہ وہ پاکستان آ کر رقم ادا کر دے گا۔ خاتون نے ایک لاکھ 80ہزار روپے گبسن کے اکاﺅنٹ میں جمع کرادئیے۔ بعدازاں انہیں پھر فون آیا کہ ڈاکٹر عبداللہ کے بھیجے گئے سامان کی سکیننگ سے ان کیلئے قانونی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں لہٰذا وہ مزید ساڑھے تین لاکھ بھیج دیں۔

تاریخ اشاعت : 2017-05-19 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock