خود کو کبھی ایک مخصوص کردار تک محدود نہیں کیا؛ اکشے کمار

 

نیویارک (ظہیر الدین ) بالی وڈ کے مشہور فلمی ہیرو اکشے کمار نے کہا ہے کہ میں نے خود کو کبھی ایک مخصوص کردار تک محدود کرنے کے بارے میں نہ سوچا اور نہ ہی کبھی کوئی ایسی پالیسی اپنائی یہی وجہ ہے کہ میں اپنی 15اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ونس اپون ا ٹائم اِن ممبئی دوبارہ میں ایک نئے کردار نظر آو¿ںگا۔وہ نیویارک میں اپنی مذکورہ فلم کے بارے میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ اکشے کمار نے کہا کہ ونس اپون ا ٹائم اِن ممبئی دوبارہ ، دراصل ایک سیقوئل ہے ، پہلی فلم میں ، میں نہیں تھا جبکہ سیقوئل کے دوسرے حصے میں ڈائریکٹر نے مجھے کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ میں نے جب اپنے کردار کے بارے میں سنا تو مجھے بہت اچھا لگا اور میں نے کہا کہ مجھے یہ کردار نبھا کر بہت خوشی ہو گی ،میں نے اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کی پوری کوشش کی ہے ۔ اکشے کمار نے بتایا کہ وہ ان دنوں نیویارک میں اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں منا رہے اور انجوئے کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی گاڑیوں میں گھومنے کی بجائے ، سٹی میں ٹیکسی لیکر گھومتا ہوں ، ہر قسم کے لوگوں سے ملتا ہوں اور جب لوگ مجھے مل کر سپرائز ہوتے ہیں توا ن کی طرح مجھے بھی اچھا لگتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں اکشے کمار نے کہا کہ بالی وڈ میں دو سو کے لگ بھگ فلمیں بنتی ہیں اور ان میں ہر کوئی بہت محنت کرتا ہے ۔میں سمجھتا ہوں کہ جو محنت کرتا ہے اور اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرتا ہے ، وہی سپرہیرو ہے اور اگر سب محنت کرتے ہیں تو سب سپر ہیرو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیں گھوڑوں کی ریس کی طرح نہ دیکھا کہ کون نمبر ون یا نمبر ٹو ہے بلکہ جو اچھا کام کرے ، اس کی حوصلہ افزائی کریں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں اکشے کمار نے کہا کہ میری خوشی کا راز یہ ہے کہ میں صبح اٹھ کر کوشش کرتا ہوں کہ کوئی ایک اچھا کام ایک دن میں ضرور کروں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ بھی ایسا کرکے دیکھیں ، خوشی آپ کو ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ صبح گھر سے نکلنے سے پہلے اپنے والدین کے پاو¿ں چھو کر اور ان سے آشر واد لیکر نکلا کریں ۔
فلم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اکشے کمار کی نئی فلم شائقین کے لئے ہر ممکن تفریح فراہم کرے گی ۔


تاریخ اشاعت : 2013-06-28 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock