نیویارک میں یوم عاشور، الخوئی سنٹر میں مجلس ، عزاداران کا ماتم،سینہ کوبی اور زنجیر زنی ، فضاء یا حسین کے نعروں سے بلند

 نیویارک؛ نیویارک میں دس محرم کی مرکزی مجلس اتوار کو امام الخوئی سنٹر میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سمیت شہداء کربلا کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور عزاداران حسین نے ماتم، سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی ۔ الخوئی سنٹر میں یوم عاشور کے حوالے سے مجلس عزاء بھی منعقد ہوئی جس میں فلسفہ شہادت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی گئی ۔ مجلس کے بعد الخوئی سنٹر میں پہلے ماتم ہوا اور پھر شبیہ تابوت حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنیہ برامد ہوئی اور عزاداران نے ماتم ، سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی ۔ حسب روایت اس سال بھی بڑی تعداد میں عزاداران حسین نے زنجیر زنی کی ۔ الخوئی سنٹر کی فضاء تمام وقت یا حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی ۔


تاریخ اشاعت : 2012-11-23 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock