جئے سندھ قومی محاذ کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ 

 نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) جئے سندھ قومی محاذ امریکہ کی جانب سے منگل کو اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں امریکہ میں بسنے والی سندھی کمیونٹی کی مختلف تنطیموں کے قائدین اور ارکان نے شرکت کی ۔

 

احتجاجی مظاہرے کی قیادت مقامی سندھی قائدین ڈاکٹر غلام نبی انہڑ ، حبیب بھٹو ، ڈاکٹر سارنگ انصاری، ذاکر بلوچ و دیگر نے کی۔ مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سندھیوں کے ساتھ ہونیوالے ان مظالم اور زیادتیوں کے خلاف نوٹس لیا جائے ۔

 

انہوں نے کہا کہ ہر عام آدمی جو کہ سندھی ہے یا پاکستانی اس کو ماورائے قانون اور آئین اقدامات کی مذمت کرنی چاہئیے ۔آج ہمارے ساتھ اگر زیادتی یوتی ہے تو کل کو کوئی بھی زیادتی کا نشانہ بن سکتا ہے ۔ مظاہرے میں دس سے بارہ افراد شریک ہوئے ۔

تاریخ اشاعت : 2014-12-03 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock