پاکستانی امریکن کانگریس کا سالانہ اجلاس، کیپیٹل ہل پر نماز جمعہ ادا کی گئی، نئی تاریخ رقم

 

یہ اجلاس جو کہ اس سال رے برن بلڈنگ میں منعقد ہوا، میں نماز جمعہ کے وقت جمعہ کی ادائیگی کے سلسلے میں مقامی عالم دین کو خصوصی طور پر بلایا گیا


 باقاعدہ طور پر خطبہ جمعہ دیاگیا جس کے بعد تمام شرکاءنے ملکر نماز جمعہ ادا کی۔ یوں پاکستانی امریکن کانگریس کے اجلاس کے دوران کیپیٹل ہل پر نماز جمعہ کی نئی تاریخ رقم ہو گئی

واشنگٹن ڈی سی (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کانگریس (ڈاکٹر اشرف طور)کے گذشتہ جمعہ کو کیپیٹل ہل پر ہونیوالے اجلاس کے دوران نماز جمعہ کے لئے وقفہ کیا گیا اور نماز جمعہ کیپیٹل ہل پہ ہی ادا کی گئی ۔ یہ اجلاس جو کہ اس سال رے برن بلڈنگ میں منعقد ہوا، میں نماز جمعہ کے وقت جمعہ کی ادائیگی کے سلسلے میں مقامی عالم دین کو خصوصی طور پر بلایا گیا جنہوں نے وہاں خطبہ جمعہ دیا جس کے بعد تمام شرکاءنے ملکر نماز جمعہ ادا کی۔ یوں پاکستانی امریکن کانگریس کے اجلاس کے دوران کیپیٹل ہل پر نماز جمعہ کی نئی تاریخ رقم ہو گئی ۔پاکستانی امریکن کانگریس کی جانب سے کیپیٹل ہل اور رے برن بلڈنگ انتظامیہ کا خصوصی طور پر شکرئیہ ادا کیا گیا۔

تاریخ اشاعت : 2016-06-16 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock