دما دم مست قلندر، بروکلین (نیویارک) میں شام قلندر 

 

 

نیویارک ( سپشیل رپورٹر سے )غلامانِ حضرت سخی لعل شہباز قلندر ؒ کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی بروکلین ،نیویارک میں زیر سرپرستی یا قائم آل محمد ﷺ سالانہ انٹر نیشنل جشن شام قلندر منعقد ہوئی جس میں حب داران قل؛ندر پاک نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین ، نیویارک کی فضاءیا علیؑ ، یا علیؑ اورجھولے لعل تے بیڑے پار کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔


گورمے ریسٹورنٹ اینڈ کیٹرنگ ہال ، بروکلین پرمنعقد ہونے والی شام قلندر کے اہتمام میں قاری محمد فاروق نے تلاوت اور نعت کی سعادت حاصل کی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض بھی انجام دئیے۔۔امریکہ کے مشہور نعت و منقبت خواں سجاد بٹ (گوگا) ، ماسٹر نیاز، محمد علی ٹیپو،عزیز پیر زادہ ، نواز ڈوگا، صابر خان ،مرزا انیس بیگ ، مبارک علی نے قصیدے ، منقبت اور قلندر پاک کی دھمالیں پیش کیں


۔نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ بروکلین پر شام قلندر کا آغاز روایتی انداز میں بوٹے ڈھول والے کے ڈھول کی تھاپ پر ڈالی جانیوالی خصوصی دھمال سے ہوا اور مرشد پاک کی چادر اور مہندی پیش کی گئی۔ اس موقع پر کنیز فاطمہ نے سرکار کی مہندی تیار کی ۔
شام قلندر میں خالد بٹ (پوما) کی جانب سے اپنے بڑے بھائی ماسٹر نیاز احمد کی دستار بندی کی گئی ۔


 شام قلندر کے چیف آرگنائزر سیدمسعود عباس بخاری ، خالد بٹ (پوما)، چوہدری امجد وڑائچ اور شبیر حسین بخاری اور ان تمام ساتھیوں کی طرف سے تمام حب داران قلندر پاک کا شام قلندر کی ڈیوٹی میں حاضری دینے پر شکرئیہ ادا کیا ۔آخر میں حسین شاہ نے دعا کروائی۔گورمے ریسٹورنٹ کے مالک قیصر چوہدری اور مینیجر کاشی سمیت تمام انتظامیہ کا خصوصی تعاون پر شکرئیہ ادا کیا گیا ۔

 

 

تاریخ اشاعت : 2013-10-28 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock