نیویارک میں حضرت سیدنا علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کا عرس مبارک

 

میاں غلام حیدر اور سجاد نشینان حضرت داتا گنج بخش ؒ کے زیر اہتمام طیبہ اسلامک سنٹر میں منعقد ہونےو الے عرس مبارک میں اہم علماءکرام اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

عرس مبارک میں حضرت داتا گنج بخش ؒ کی دینی خدمات ، شخصیت اور تعلیمات کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی گئی، میاں غلام حیدر نے ختم پڑھا اور مخصوص انداز میں دعا کروائی، شرکاءکے اعزاز میں لنگر شریف کا عشائیہ

 

 

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) میاں غلام حیدر و سجادہ نشینان حضرت داتا گنج بخش ؒ کا حسب روایت اس سال بھی نیویارک میں سالانہ عرس مبارک طیبہ اسلامک سنٹر بروکلین میں منایا گیا جس میں حضرت سیدنا داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کی شخصیت ، دینی خدمات اور تعلیمات کے مختلف پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی گئی ۔ میاں غلام حیدر کی سرپرستی میں منائے جانیوالے عرس مبارک سے ڈاکٹر سید شہزاد مصطفی الحسینی ، قاری محمد سیف النبی نے خصوصی خطاب کیا جبکہ سید صفدر شاہ، میاں ابو سعید ، صوفی مشتاق احمدافضل بھائی، شکیل بھائی،فرقان بھائی ، شیخ شکیل،محمد حسین بھائی ، محمد امجد شیخ ، محمد افضل شیخ ، محرم اعجازسمیت مہمانان اور اہم شخصیات اور کمیونٹی ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ عرس مبارک میں حسب روایت قاری محمد یونس قادری نے تلاوت قران پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ سجاد بٹ ، اصغر چشتی، سید وقار شاہ اور خان فیاض خان نے سرور کونین حضرت محمد مصطفیﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں میاں غلام حیدر نے ختم شریف پڑھا اور خصوصی دعا کروائی عرس مبارک کے انتظام میںمیاں غلام صدیق،میاں احمد حماد، میاں ابو سعید،میاں محمد زبیر، میاں عبداللہ، میاں محمد حارث،احمد نوشاہی، بابر بٹ، ملک محمد اشفاق،خالد حمید بٹ،مشتاق چوہان اینڈ برادرز، ثاقب خان،مہر محمد شفیق،چوہدری پرویز اشرف، اقبال صاحب،محمد شفیق قادری،محمد قمر وطن گروسری،عزیز بٹ، ناصر اعوان ، شیخ محمد اشفاق، مرزا ظہیر بیگ، مرزا شفیق بیگ ،ساجد محمود،سید عدنان شاہ،مزمل حسین مون،مرزا محمد بوٹا ،مرزا ظفر بیگ، مرزا عنصر بیگ، یاسر اقبال، میاں اقبال ، میاںعاصم، میاں عبدالستار،میاں جنید، میاں رضا، میاں محمد مظہر، میاں حمزہ ، میاں محمد نور، میاں محمد ھادی، میاں طلحہ عادل ، میاں احمد علی ، میاں مطاہر،ندیم زاہد و دیگر نے تعاون اور اہم کردار ادا کیا جبکہ پاکستان سے میاں محمد رفیق، میاں ربانی ، میاں یزدانی ، میاں وقار، میاں حامد، میاں گڈو،میاں پاشا(سجادہ نشینان داتا دربار لاہور)نے تعاون کیا ،

تاریخ اشاعت : 2013-12-25 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock