میلاد مصطفی ﷺ ،ذکر مصطفیﷺ کرکے اللہ تعالیٰ کے شکر کی ادائیگی ہے

 جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلسہ و جلوس کے اہتمام میں انجمن غوثیہ نیویارک کے روح رواں سید صفدر حسین شاہ اور مکی مسجد کے خطیب حافط صابر اور ان کے ساتھیوں نے مرکزی کردارادا کیا

نیویارک(سپیشل رپورٹر سے )انجمن غوثیہ نیویارک کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی امریکہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو،بروکلین (نیویارک)پر نبی کریم ، سرور کونین حضرت محمد مصطفیﷺ کے میلاد شریف کے حوالے سے عظیم الشان جلسہ و جلوس نکالا گیا جس میں یا رسول اللہ ﷺ کے نعروں سے کونی آئی لینڈ ایونیو، بروکلین جو کہ لٹل پاکستان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، گونج اٹھااور آقا محمد ﷺ کے پیغام کو عام کرتے ہوئے کہا گیا کہ نبی کریم ﷺ امن کے نبی بن کر آئے اور وہ سب جہانوں کے لئے رحمت ہیں ۔
جشن میلاد النبی ﷺ کے جلسے و جلوس میں پاکستان کے ممتاز علماءکرام چئیرمین روئیت ہلال کمیٹی مولانا منیب الرحمان ، جماعت اہل سنت پاکستان کے رہنما مفتی اقبال چشتی ، والی موہڑہ شریف پیر سید فضیل عیاض قاسمی ، معروف ٹی وی اینکر مولانا عطاءالمصطفیٰ جمیل راٹھور، پیر سید محمد علی رضا شاہ بخاری السیفی ، علامہ مولانا سیدمختار حسین نعیمی ، قونصل جنرل پاکستان برائے نیویارک فقیر سید آصف حسین، صوفی مشتاق احمد نقشبندی ،نارتھ امریکہ کے ممتاز علماءکرام حافظ محمد صابر، پیر سید صفدر حسین شاہ ، علامہ شہباز احمد چشتی، سید شہزاد مصطفی الحسینی، سید میر حسین شاہ ، قاری یونس قادری ، علامہ بشارت شاذی ، میاں غلام حیدر، ڈاکٹر رفیق چوہدری کے علاوہ ثنا خوان مصطفی محمد اصغر چشتی، سجاد بٹ، اعظم چشتی، شہزادہ سیف الملوک ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نقیبی،خان فیاض خان، غلام عباس کے علاوہ بڑی تعداد میں عاشقان مصطفی نے شرکت کی اور نبی رحمت ﷺ کے میلاد پاک پر ان کی بارگاہ اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
حسب روایت اس سال بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلسہ و جلوس کے اہتمام میں انجمن غوثیہ نیویارک کے روح رواں سید صفدر حسین شاہ اور مکی مسجد کے خطیب حافط صابر اور ان کے ساتھیوں نے مرکزی کردارادا کیا۔
مکی مسجد میں منعقدہ جلسہ جشن عید میلاد النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہل سنت کے رہنما مفتی اقبال چشتی نے کہا کہ اگر کوئی کلمہ پڑھ کر بھی ذکر نبی ﷺ کا سوال کرے تو اس پاگل کو کس نے کہا کہ وہ کلمہ پڑھے ۔اللہ تعالیٰ کا قران مجید پڑھ لیں جس میں لکھا ہے کہ اے محبو ب ، تیرے زلف ، تیرے بولنے اور تیرے چہرے کی قسم ۔کہنے کا مقصد ہے کہ اللہ تعالیٰ بے نیاز ہیں ، وہ بے نیاز ہو کر بھی اپنے محبوب کا ذکر نہیں چھوڑتے ، ہم تو محتاج ہی آقا محمد ﷺ کے کرم کے ہیں ۔مفتی اقبال چشتی نے کہا کہ جس کو نبی کریم ﷺ کی عظمت پر خوش ہونا نصیب ہوجاتا ہے ، اس کو حشر بھی غمگین نہیں کر سکے گا۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ رحمت کے ملنے پر جشن مناو¿، خوشیاں مناو¿ ۔جو خوش ہوتا ہے ، اس کو بتانا نہیں پڑتا کہ وہ خوش ہے ۔ خوشی اس کے چہرے پر عیاں ہوتی ہے ۔خدا کا فضل جس وسیلے سے ملتا ہے ، وہ رحمت عالمین نبی کریم ﷺ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے روزہ، حج ، زکواة ،نمازوں کی حد مقرر کی ہے ۔سوال یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ پر کتنا درود پڑھا جائے ؟آئیے اللہ تعالیٰ سے پوچھیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے محبوب کے ذکر کی کوئی حد نہیں رکھی ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت کی حد تو رکھی ہے لیکن اپنے محبوب ﷺ سے محبت کی کوئی حد نہیں رکھی ۔
مکی مسجد او ر کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر منعقدہ جشن میلاد النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان ، پیر سید فضیل عیاض قاسمی ، پیر سید محمد علی رضا سیفی ، مولانا جمیل راٹھور، سید صفدر حسین شاہ ، حافظ صابر، علامہ شہباز احمد چشتی ، علامہ شہزاد مصطفی الحسینی اور علامہ بشارت شاذی سمیت دیگر علماءکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ لوگو جب تمہارے پاس میرے انبیاءآئیں تو تمہیں ایمان لانا ہے ۔اسی میںتمہاری اچھائی اور بھلائی ہے ۔اس کا مطلب ہے کہ اچھائی اور بھلائی انبیاءکرام سے ملتی ہے ۔بغیر کسی شک و شبہ کو انبیاءکرام ؑ کو مان لینا بہت لازم ہے ۔ جو نبی کو مان کر اللہ کو مانتا ہے ، اللہ تعالیٰ قیامت تک اسے ملعون قرار دیتا ہے ۔جو نبی کو مانے بغیر خدا کو مانے گا ، وہ شیطان کہلائے گا۔علماءکرام نے کہا کہ اللہ کو کسی نے نہیں دیکھا لیکن ہم اللہ تعالیٰ کو مانتے ہیں ۔ اگر اللہ تعالیٰ کو کسی نے دیکھا ہے حضرت آمنہ ؑ کے لال ﷺ نے دیکھا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی خبر ہمیں نبی کریم ﷺ نے دی ۔ پہلے خبر دینے والے کو مانا جاتا ہے پھر اس کی خبر کو مانا جاتا ہے ۔آج المیہ یہ ہے کہ ہم خبروں کو تو مانتے ہیں لیکن خبر دینے والی کی بات ہر شکوک و شبہات کا شکار ہو جاتے ہیں ۔
علماءکرام نے کہا کہ یاد رکھیں کہ پہلے نبی کریم ﷺ کی ذات پر یقین کامل ہوگا تو پھر اللہ تعالیٰ پر ایمان کامل آئیگا۔کلمہ شریف میں اللہ تعالیٰ کی توحید کے ساتھ ساتھ محمد رسول اللہ ﷺ کو بھی مانیں گے تو مسلمان بنیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میلاد مصطفی ﷺ ،ذکر مصطفیﷺ کرکے اللہ تعالیٰ کے شکر کی ادائیگی ہے ۔جو میلاد مناتے ہیں ، اللہ تعالیٰ عرش پر فرشتوں کی محفل سجا کر ان پر فخر کرتے ہیں
میلاد شریف کے آخر میں سید صفدر حسین شاہ نے خصوصی ختم پڑھا ، والی موہڑہ شریف نے خصوصی دعا کروائی
۔

 

تاریخ اشاعت : 2013-01-29 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock