پاکستان لیگ آف امریکہ کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کی پروقار تقریب

 تقریب میں لیگ کے صدر عین الحق،پیٹرن ان چیف ڈاکٹر شفیع بیزار،کو چئیرمین ڈاکٹر تجمل گیلانی ،سینئر نائب صدر میاں فیاض، جنرل سیکرٹری سعید اختر،سیکرٹری فنانس ، ڈائریکٹرشاہنواز خان سمیت دیگر کی شرکت


پاکستان لیگ آف امریکہ نے نے وطن عزیز کا 69واں یوم آزادی اس عزم کے ساتھ منایا کہ وہ اپنے قول و فعل کے ذریعہ اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن کریں گے، اہم شخصیات و ارکان کی شرکت قونصل جنرل راجہ علی اعجاز اور ڈاکٹر شفیع بیزار کی خصوصی شرکت،

 

پروفیسر یونس شرر نے کلیدی مقرر کے طور پر استحکام پاکستان کے موضوع پر خطاب کیا، فنکاروں حمیرا چنا اور ندیم عباس لونیوالا کی خصوصی پرافارمنس


نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم پاکستان لیگ آف امریکہ کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی یوم آزادی پاکستان کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی ۔گرینڈروزویلٹ بال روم یانکرز میں ہونیوالی اس تقریب میں لیگ کے عہدیداران کے علاوہ قونصل جنرل راجہ علی اعجاز اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

 

انہوں نے وطن عزیز کا 69واں یوم آزادی اس عزم کے ساتھ منایا کہ وہ اپنے قول و فعل کے ذریعہ اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ مقررین نے کمیونٹی ارکان پر زور دیا کہ وہ نہ صرف اپنی یہاں پروان چڑھنے والی بلکہ آنیوالی نسلوں کو بھی بانیان پاکستان اور حصول وطن کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرینگے۔تقریب میں لیگ آف امریکہ کے صدر عین الحق،پیٹرن ان چیف ڈاکٹر شفیع بیزار،کو چئیرمین ڈاکٹر تجمل گیلانی ،سینئر نائب صدر میاں فیاض، جنرل سیکرٹری سعید اختر،سیکرٹری فنانس ، ڈائریکٹرشاہنواز خان ،روبینہ سعید،روحیل ڈار اور سمیت دیگر ڈائریکٹرز اور عہدیداران نے شرکت کی ۔

 

 


تلاوت قران مجید کی سعادت حاجی جمیل نے حاصل کی جبکہ تقریب کے پہلے حصے کی نظامت کے فرائض شاہنواز خان جبکہ دوسرے حصے کی نظامت کے فرائض سعید اختر نے ادا کئے ۔ تقریب میں لیگ کے بانی قائدین میں سے ایک اور کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر شفیع بیزار نے خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں پاکستان لیگ آف یو ایس اے کے اہم عہدیداروں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔ڈاکٹر رفیق جان کے ساتھ سب نے مل کر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا۔


پاکستان لیگ آف امریکہ کے صدرعین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لیگ آف امریکہ کے پروگراموں کا مقصد آنیوالی نسلوں کو تاریخ پاکستان اور ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا ہے۔ قوموں کو بننے میں وقت لگتا ہے۔ ٹوٹنے میں وقت نہیں لگتا۔ جواں سال قیادت آگے بڑھے اور ذمہ داری سنبھالیں ۔
قونصل جنرل راجہ علی اعجاز نے پاکستان لیگ آف امریکہ کو یوم پاکستان کی پروقار ترقیب کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان مقاصد کو ہمیشہ پیش نظر رکھنا ہے کہ جن کےلئے ہمارے آباواجداد نے بے شمار قربانیاں دے کر ایک آزاد مملکت کے قیام کو یقینی بنایا ۔


جنرل سیکرٹری سعید اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے باہر پاکستانیوں کی شناخت پاکستان لیگ آف امریکہ ہے۔ڈاکٹر تجمل گیلانی نے کہا کہ سوچنا ہوگا کہ پاکستان وہاں تک کیوں نہیں پہنچا کہ جہاں پر پہنچنا چاہئیے تھا۔ پاکستان کی تمام خرابیوں کی جڑ نظام انصاف ہے۔ انصاف بکتا ہے۔ ملٹری کورٹ سسٹم کی وجہ سے ثابت ہوگیا ہے کنونشنل عدالتی سسٹم ناکام ہو گیا ہے۔ نظام کو ایسے رینگتے ہوئے آگے بڑھنا افورڈ نہیں ہوسکتا۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ شاہنواز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےلئے جن لوگوں نے اپنے جان و مال کی قربانیاں دیں، ہمیں نہ صرف انہیں یاد رکھنا ہے بلکہ یوم پاکستان پر یہ عہد کرنا ہے کہ ہم ان قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دینگے ۔

 

 


پاکستانی کمیونٹی کے جواں سال رکن حبیب ارشاد شیخ کے بیٹے نے کہا کہ ہم نے ایک آزاد وطن حاصل لیاتوقع اور امیدوں کے ساتھ لیکن پاکستان کی امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے ہر روز جدوجہد کرنا پڑرہی گی۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد کو جواں سال اور آنیوالی نسلوں کو آگاہ رکھنا ضروری ہے ۔


پروفیسریونس شرر نے کلیدی مقرر کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابھی بھی غلام ہیں۔حقیقی آزادی منانے کا اس وقت حق ہے کہ جب وطن عزیز پاکستان میں عوام کا کوئی استحصال نہ کر سکے اور کسی ایک مخصوص طبقے کو پوری قوم پر اجارہ دار ی حاصل نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 69سال گذر جانے کے بعد ابھی تک زبان کا مسلہ طے نہیں کیا ۔ قومیت کا تصور پیدا کرنے اور تعلیمی ترقی کے کئے کوئی قابل ذکر کوشش نہیں کی۔لیگ کے ڈائریکٹرروحیل ڈارنے پاکستان لیگ آف امریکہ سمیت کمیونٹی کو یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان یوم تجدید عہد کے طور پر منانا چاہئیے ۔


تقریب میں پاکستان کے نامور فنکاروں حمیرا چنا اور ندیم عباس لونیوالا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔۔

تاریخ اشاعت : 2015-09-01 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock