نیویارک میں پاکستان قونصلیٹ کے سامنے تحریک انصاف کا گو نواز گو احتجاجی مظاہرہ

 

نیویارک (پاکستانی نیوزپیپر) پاکستان تحریک انصاف نیویارک، یو ایس اے کے عہدیداران اور ارکان نے  جمعہ کو بعد از نماز جمعہ یہاں پاکستان قونصلیٹ کے سامنے گو نواز گو احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف نیویارک ، یو ایس اے کے سینئر ساتھیوں اور ارکان نے شرکت کی ۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والے مظاہرہ میں وہ مسلسل گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں مظاہرہ کرکے ہم تیس نومبر کو اسلام آباد میں عمران خان کے جلسے سے پہلے ان کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتے ہیں اور نواز شریف کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر عمران خان کو اسلام آباد میں جلسہ نہ کرنے دیا تو ہم دنیا بھر میں جعلی حکومت کے خلاف سراپائے احتجاج بن جائیں گے۔

مظاہرے کے اختتام پر مظاہرین نے پاکستان قونصلیٹ میں جا کر ایک یاداشت اور قرار داد بھی جمع کروائی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان میں انتخابی دھاندلی کی فی الفور تحقیقات کروائی جائے اور نواز حکومت مستفی ہو

تاریخ اشاعت : 2014-11-30 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock