نیوجرسی سٹیٹ میں غیر قانونی تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کے حق میں ریلی

 ٹرینٹن (خصوصی رپورٹ) امریکی ریاست نیوجرسی کے دارلحکومت ٹرینٹن میں سینکڑوں افراد نے سٹیٹ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کے حق میں ریلی نکالی ۔ ریلی کے شرکاءنے قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ ان تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کے حق میں فیصلہ کریں ۔ریلی کے منتظمین کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس دیا جائے تاکہ وہ روز مرہ زندگی کے معاملات بالخصوص روزگار کے سلسلے میں گاڑی ڈرائیو کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام سیفٹی کے اعتبار سے بھی ضروری ہے کیونکہ جب لوگوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونگے تو وہ آٹو انشورنس خرید کر قانونی طریقے سے گاڑی چلائیں گے ۔ریلی ٹرینٹن وار میمورئیل سے شروع ہو کر سٹیٹ اسمبلی تک گئی ۔

تاریخ اشاعت : 2015-11-16 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock