پاکستان

نیویارک کے سابق مئیر بل ڈبلازیو کانگریس کا الیکشن لڑیں گے

بل ڈبلازیو نئی انتخابی حلقہ بندیوں کے بعد بروکلین، نیویارک میں بننے والے نئے کانگریشنل ڈسٹرکٹ 10سے کانگریس کے لئے طبع آزمائی کریں گے

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کے سابق مئیر بل ڈبلازیو نے کانگریس کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے ڈیموکریٹک ووٹرز سے تائید حاصل کرنے والی پٹیشن پر دستخط حاصل کرنا شروع کر دئیے ہیں ۔بل ڈبلازیو نئی انتخابی حلقہ بندیوں کے بعد بروکلین، نیویارک میں بننے والے نئے کانگریشنل ڈسٹرکٹ 10سے کانگریس کے لئے طبع آزمائی کریں گے ۔

بل ڈبلازیو اپنی اہلیہ کے ہمراہ بروکلین میں مختلف مقامات پر ڈیموکریٹک ووٹرز سے پٹیشن پر دستخط حاصل کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی کے بعد اب نیویارکرز کی واشنگٹن میں نمائندگی کے لئے ایوان نمائندگان میں پہنچ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ۔

تازہ ترین و اہم خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔۔ اردو نیوز یوا یس ا ے

Related Articles

Back to top button