اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹر ی جنرل گائیٹرز اینٹونیو سے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی ملاقات ، پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزئیر پیش کر دیا

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل گائیٹرز اینٹونیو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے مخلصانہ ثالثی کر کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ کی طرف سے پیشکش پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر ،کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر صورتحال کے بارے میں جامع بریفنگ کے بعد کی ہے۔ملاقات کے دوران ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بھارت کی طرف سے پاکستان میں مداخلت اور دہشت گردی سے متعلق مراسلہ پیش کیا۔
گزشتہ اکتوبر میں پیش کردہ تین مراسلوں کے بعد پیش کردہ اس مراسلے میں پاکستان میں بھارتی مداخلت بالخصوص بلوچستان ، فاٹا اور کراچی میں دہشت گردی میں ملوث ہونے بارے میں اضافی معلومات اور ثبوت شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے موثر اقدامات کو سراہا جن سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔انہوں نے ایک طویل عرصے سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔انہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشنوں اور دنیا بھر میں خدمات انجام دینے پر پاکستان امن فوجیوں کے پیشہ ورانہ صلاحیت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

تاریخ اشاعت : 2017-01-07 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock