نیویارک کی سٹیٹ اسمبلی کے فلور پرسمندی طوفان سینڈی کے دوران برونکس کی پاکستانی امریکن کمیونٹی اوراکناریلیف کی خدمات کو خراج تحسین

 

نیویارک (محسن ظہیر سے)نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے اجلاس کے دوران منگل کو ایک پروقار کاروائی کے دوران سمندری طوفان سینڈی کی تباہ کاریوں کے متاثرین کی مدد کے سلسلے میں پاکستانی امریکن کمیونٹی آف برونکس اور مسلم امریکن کمیونٹی کی فلاحی کاموں کے سلسلے میں پیش پیش تنظیم اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ (ریلیف) کی خدمات کا نہ صرف شاندار الفاظ میں اعتراف کیا گیا بلکہ سٹیٹ اسمبلی کے ارکان کی جانب سے متفقہ طور پر انہیں سراہا گیا۔

 


اس سلسلے میں لیڈنگ رول نیویارک کے بورو برونکس سے تعلق رکھنے والے سٹیٹ اسمبلی مین ایرک سٹیون سن نے ادا کیا ۔انہوں نے اکنا ریلیف کے معاوذ صدیقی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی آف برونکس کے ارکان مرزا خاور بیگ، چوہدری افضل گلبہار، شبیر گل، مرید حسین بھٹی ، حسن مسعود اور محسن ظہیرسمیت خدمات انجام دینے والے دیگر ارکان کو اسمبلی کے اجلاس میں خصوصی طور پر مدعو کیا اور اجلاس شروع ہونے کے کچھ دیر بعد سپیکر اسمبلی سے استدعا کی کہ وہ سمندی طوفان سینڈی کے متاثرین کی مدد کرنے والے ان ارکان کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہتے ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں
سپیکر نے اجلاس کی کاروائی کو روکتے ہوئے اسمبلی مین سٹیون سن کو بات کرنے کی اجاز ت دی جس پر انہوں نے اجلاس سے خطاب کے دوران اسمبلی میں مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے ہوئے اکنا ریلف اور برونکس کمیونٹی کے ارکان کی جانب پورے ایوان کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ان ارکان نے سمندری طوفان سینڈی کے دوران متاثرین کی بلا امتیاز ہر ممکن خدمت کی اور ان کی خدمات کا میں اس ایوان میں کھڑے ہو کر نہ صرف اعتراف کرتا ہوں بلکہ انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔


اسمبلی مین ایرک سٹیون سن کے اس نکتہ کی سپیکر نے بھی بھرپور انداز میں تائید کی جس کے بعد نیویارک سٹیٹ اسمبلی میں موجود ڈیموکریٹک اور ریپبلکن دونوں جماعتوں کےا رکان نے بھرپور انداز میں سپیکر اور اسمبلی مین سٹیون سن کی بات کی تائیڈ کرتے ہوئے مذکورہ ارکان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں متفقہ طور پر سراہا ۔


اس موقع پر سپیکر اور ارکان اسمبلی کی جانب سے مذکورہ کمیونٹی کو ماہ رمضا ن کی آمد پر مبارکباد بھی دی گئی ۔


پاکستانی امریکن کمیونٹی آف برونکس کے ارکان اور اکنا ریلیف کے معاوذ صدیقی کو ایرک سٹیون سن خصوصی طور پر اپنے ساتھ اسمبلی ہال کے اندر لیکر گئے اور جہاں اسمبلی کے فلور پر مذکورہ کاروائی عمل میں آئی ۔

 


اجلاس سے خطاب کے بعد اسمبلی مین سٹیون سن نے اسمبلی کے فلور پر ہی اکنا ریلیف کے معاوذ صدیقی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی برونکس کے چوہدری افضل گلبہار، مرزا خاور بیگ، شبیر گل، مرید حسین بھٹی ، حسن مسعود اور محسن ظہیرکو خصوصی ایوارڈ بھی پیش کئے جبکہ برونکس کمیونٹی کے جو ارکان شریک نہیں ہو سکے ، ان کو بھی ایوارڈ دئیے گئے جو کہ ان کی ایماءپر خاور بیگ نے وصول کئے ۔ ان ارکان میں شمس بھٹی، شاہد وڑائچ، وحید سلطان، آصف رفیق، آصف بیگ اور چوہدری عامر رزاق شامل ہیں ۔


چوہدری افضل گلبہار، مرزا خاور بیگ، شبیر گل، مرید حسین بھٹی ، حسن مسعود اور اکنا ریلیف کے معاوذ صدیقی نے سپیکر ، اسمبلی مین ایرک سٹیون سن سمیت پورے ایوان کا عزت افزائی اور ان کی خدمات کے اعتراف پر شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ سمندری طوفان سینڈی کے دوران انہوں نے جو کچھ بھی کیا ، اپنا فرض سمجھ کر کیا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں امیگرنٹ کمیونٹیز کو ترقی کے ہر ممکن مواقع فراہم کئے گئے اور جب بھی اس ملک اور یہاں بسنے والے فیلو امریکن کسی مصیبت کا شکار ہوتے ہیں تو سب سے پہلے ان کی مدد کو پہنچنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں اور یہ فرض ہمیشہ ادا کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایرک سٹیون سن جو کہ مسلم امریکن اسمبلی مین ہیں، مسلم اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے دوست اسمبلی مین ہیں اور ہم ان کی خدمات کو بھی سلام پیش کرتے ہیں ۔ دراصل سمندی طوفان سینڈی کے دوران متاثرین کی مدد کے کاموں میں انہوں نے کمیونٹی کو قیادت فراہم کی


معاوذ صدیقی نے ایوان میںموجود بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی کو اکنا ریلیف کی خدمات کے حوالے سے لٹریچر فراہم کیا جس میں تنظیم کی سینڈی میں خدمات کا مفصل ذکر تھا
اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف ارکان اسمبلی جو جب اکنا ریلیف اور پاکستانی امریکن کمیونٹی برونکس کے ارکان کی موجودگی کا علم ہوا اور ان کی خدمات کا ذکر کیا گیا تو وہ ارکان ، ان کمیونٹی ارکان کے پاس آئے اور فرداً فرداً ان سے ملاقات کی اور ا ن کی خدمات کو سراہا۔




تاریخ اشاعت : 2013-06-19 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock