نوازشریف نےصرف ادارےتباہ نہیں کیے،قوم کی اخلاقیات بھی تباہ کیں، لگتا ہے پھر سڑکوں پر نکلنا پڑے گا۔عمران خان

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نےصرف ادارےتباہ نہیں کیے،قوم کی اخلاقیات بھی تباہ کیں، لگتا ہے پھر سڑکوں پر نکلنا پڑے گا۔ایک خاندان اپنی چوری بچانے کے لیے ملک تباہ کررہا ہے، عدلیہ اور فوج پر سابق نواز شریف کے حملوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ منی لانڈرنگ کی سزا سے بچ جائیں۔ بونیر میں جلسے سے خطاب میں عمران خا ن کاکہنا تھا کہ آصف زرداری اورنوازشریف قوم کےسب سےبڑے ڈاکوہیں،ڈیزل ان دونوں کےساتھ فٹ ہوجاتاہے، میں فضل الرحمان کومولاناکہنا پسند نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری اور نوازشریف کے آنے تک ہر پاکستانی پر35 ہزار قرضہ تھا، اس وقت ہر پاکستانی پر ایک لاکھ 30 ہزار روپےکا قرضہ ہوگیاہے۔ملک میں 45 فیصد بچے خوراک کی کمی کی بیماریوں کا شکار ہیں۔ہر سال ایک ہزار ارب روپے منی لانڈرنگ سے باہر چلے جاتے ہیں، اگر یہ پیسہ باہر نہ جائے تو یہاں فیکٹریاں، اسکول اور اسپتال بن سکتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جمہوریت میں میرٹ اور بادشاہت میں خون کار شتہ ہے، اسی بنیاد پر جمہوریت نے بادشاہت کو شکست دی۔میرٹ ہو تو بلاول بھٹو اور مرادسعید کا کوئی مقابلہ نہیں، مراد سعید میرٹ پر اوپر آیا، پیپلز پارٹی میں میرٹ ہوتی تو بلاول اور اعتزاز احسن میں کیا مقابلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ نوازشریف اب بھی میرے وزیراعظم ہیں، وہ ایک کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں۔

تاریخ اشاعت : 2017-10-08 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock