اسلام طرز زندگی ہے، سکس فلیگ گریٹ ایڈوینچر پارک میں اکنا کا فیملی ڈے ، ہزاروں مسلم امریکن ارکان کی شرکت

 

نیویارک ؛ امریکہ میں مسلم امریکن کمیونٹی کی ایک اہم نمائندہ تنظیم اکنا یعنی کہ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ کا یہ خاصا ہے کہ وہ اسلام کو محض ایک دین کی بجائے ایک طرز زندگی کے طور پر بھی پیش کرتی ہے ۔ تفریح اور تفننِ طبع بھی اس طرز زندگی کا ایک حصہ ہے ۔

 


مسلم امریکن کمیونٹی کو تفریح کا یہ ساماں، اکنا کی جانب سے امریکی ریاست نیوجرسی کے مشہورِ زمانہ سِکس فلیگ گریٹ ایڈوین چر پارک میں مسلم فیملی گریٹ ایڈوین چر ڈے کے نام پر فراہم کیا گیا

 


مسلم امریکن کمیونٹی کے چوبیس ہزار سے زائد ارکان نے فیملی ڈے میں شرکت کرکے نہ صرف ایک ریکارڈ قائم کیا بلکہ یہ امریکہ میں ان کی عددی حیثیت کی ایک عکاسی بھی تھی

 


ایک طرف بچے ، بوڑے اور جواں اس تفریح سے محظوظ ہوئے تو دوسری جانب اس  پروگرام کو امریکہ میں دین کے فروغ کے ایک ذریعہ کے طور پر بھی استعمال کیا گیا

 


امریکہ میں مسلم امریکن کمیونٹی ،درپیش چیلنجوں سے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرکے نبرد آزما ہو سکتی ہے اور مسلم فیملی گریٹ ایڈوین چر جیسے یہ ایونٹس ، کمیونٹی کا ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا موثر ذریعہ بن سکتے ہیں
 

تاریخ اشاعت : 2013-09-07 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock