پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت سلیمان ملک کے زیر اہتمام بسنت میلہ کی سلور جوبلی

 

نیوجرسی (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت اور امریکہ میں بسنت میلہ کے بانی سلیمان ملک کے زیر اہتمام اس سال امریکہ میں بسنت میلہ کی سلور جوبلی منائی گئی ۔حسب روایت 25ویںبسنت میلے کا اہتمام امریکی ریاست نیوجرسی میں واقع سلیمان ملک کی رہائشگاہ پر کیا گیا جس میں قونصل جنرل راجہ علی اعجاز نے خصوصی شرکت کی ۔ وہ جب میلے میں شرکت کے لئے پہنچے تو سلیمان ملک نے انہیں اپنے صاحبزادوں سلمان ملک ، نعمان ملک اور اہلیہ کے ساتھ خوش آمدید کہا ، انہیں گلدستے پیش کئے گئے ۔
بسنت میلے میں فضاءرنگ برنگی پتنگوں سے بھر گئی، نیوجرسی میں پتنگ بازوں نے پتنگیں اڑا کر ، ایک دوسرے سے پیچے لگا کر اور بوکاٹا کے نعرے لگا کر روایتی انداز میں بسنت منائی ۔ اس موقع پر میلے کے شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور ضیافت کا یہ سلسلہ شام تک جاری رہا ۔

 


بسنت میلے میں ملک سلیمان کی جانب سے راجہ علی اعجاز کو ”بہترین قونصل جنرل آف پاکستان“ کااایوارڈ پیش کیا گیا اور ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔میلے میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف کائٹ فلائنگ ٹیموں کے قائدین عدنان منور،پیر واجد علی شاہ کو بسنت اور پتنگ بازی کے سلسلے میں ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز پیش کئے گئے۔


بسنے میلے میں نیویارک ، کنکٹی کٹ، نیوجرسی ، پنسلوینیا سمیت مختلف شہروں سے کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات قونصل جنرل راجہ علی اعجاز،فیاض محمود،ظہیر احمد مہر، سلمان ملک، نعمان ملک ، عدنان منوروٹیم، پیر واجد علی شاہ و ٹیم،خورشید احمد (تھری ریور فوڈ سپلائی) ، ملک نعیم (لندن )،چوہدری ساجد و ٹیم، نگہت خان ، خلیل الرحمان ، فیاض نواز، صالح سمیع، آغا صالح، ظفر سپرا، ڈاکٹر زبیر،ڈاکٹر جاوید، میاں عزیز (شیزان ریسٹورنٹ)،سیٹھ لطیف،کامران خان ،عدنان یوسف،رانا تاج(پنسلوینیا)،شاہد ملک ،رضوان ملک ، ذوالفقار ،سلیم (پنسلوینیا)اور دیگر کمیونٹی ارکان نے شرکت کی ۔

 

شرکاءنے حسب روایت امریکہ میں شاندار بسنت میلے کے انعقاد پر اور بسنت میلے کی سلور جوبلی پر سلیمان ملک اور ان کی ٹیم کو مبارکبادپیش کی ۔میلے میں شریک چوہدری ساجد نے سلیمان ملک اور پیر واجد کو پتنگوں کے خصوصی تحائف پیش کئے ۔

 


بسنت میلے کی سلور جوبلی کے موقع پر سلیمان ملک کی جانب سے دوسو گڈے اور دو سو پتنگوں کے ساتھ ساتھ 75سے زائد ڈوروں کی ریلوں کا اہتمام کیا گیا۔مہمان دن بھر پتنگ بازی سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں رہ کر پتنگ بازی کو شوق پورا کرنا کسی خواب کے پورا ہونے سے کم نہیں ۔اس سلسلے میں سلیمان ملک کے کردار کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہوگا۔

تاریخ اشاعت : 2016-09-07 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock