عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ اپنا سمجھ کر لڑا ہے اور عمران خان انصاف کے لئے ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ طاہر القادری

 

عمران خان کی سربراہی میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ آنے والے پاکستان تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد طاہر القادری اور عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کی۔ ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کیا آصف زرداری آپ کیساتھ بیٹھیں گے؟ عمران خان نے زوردار قہقہ لگایا، پھر بولے ہم کوئی سیاسی اتحاد نہیں بنا رہے ہیں، انسانی مسئلہ ہے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم انصاف مانگ رہے ہیں۔

 

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القدری نے کہا کہ یقین سے کہتا ہوں کہ قتل عام نواز شریف کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے پھر وارننگ دی کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ مستعفی ہو جائیں کیونکہ ان کی موجودگی میں فیئر ٹرائل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ 30 دسمبر کی اے پی سی پر عمران خان سے مشاورت ہوئی، تحریک انصاف کے وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں، عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ اپنا سمجھ کر لڑا ہے اور عمران خان انصاف کے لئے ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تاریخ اشاعت : 2017-12-26 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock