نیوجرسی ؛ پاکستانیز فار امریکہ کے زیر اہتمام پاکستانی پرچم کشائی اور یوم پاکستان کی تقریب

جرسی سٹی (صدائے پاکستان)پاکستانیزفار امریکہ کے زیر اہتمام حسب روایت14 اگست کی تقریب جرسی سٹی میں منعقد ہوئی، اس مرتبہ یہ تقریب کاﺅنٹی بلڈنگ میں منعقد ہوئی، مہمان خصوصی کاﺅنٹی ایگزیکٹو ٹام دی جیس تھی جبکہ معزز مہمانوں میں جرسی سٹی کے میئر سیٹو فلپ ،سٹی اور سٹیٹ عہدیدار بھی شامل تھے، سب سے پہلے کاﺅنٹی ایگزیکٹو ٹام ڈی جیس اور میئر سیٹو فلاپ نے پاکستانیز فار امریکہ کے صدر شفقت خان جنرل سیکرٹری محمد عمران نائب صدر چوہدری امتیاز حسین اور دیگر کے ہمراہ کاﺅنٹی کی بلڈنگ پر پاکستان کے پرچم کو بلند کیا۔ سٹی ہال کی بلڈنگ پر جب پاکستانی اور امریکی پرچم ایک ساتھ لہرائے تو تقریب میں شریک شرکاءنے پاکستان اور امریکہ کے حق میں نعرے لگائے اور ایک دوسرے کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی ۔ بعد ازاں کاﺅنٹی بلڈنگ میں باقاعدہ تقریب کا آغاز ہوا۔ اس کی نظامت کے فرائض احتشام کاظمی نے انجام دئیے۔ تقریب سے این سی بینک کے رومیلہ حیدر، محمد عمران، مس طیبہ زہرہ، ذیشان ملک، مسٹر انتھونی، احسن امتیاز اور دیگر نے بھی خطاب کیا، پاکستانیز فار امریکہ کے صدر شفقت خان نے کاﺅنٹی ایگزیکٹو ٹام ڈی جیس اور شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ ہر سال یہ تقریب منعقد کرتے رہیں گے کاﺅنٹی ایگزیکٹو نے وہاں موجود سٹی آفیشنل کا تعارف کروایا اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ یہ تقریب کاﺅنٹی کی خوبصورت بلڈنگ میں منعقد ہوئی اور وہ آئندہ بھی یہ تقریب خوشی سے اس جگہ منعقد کریں گے۔ اس سے قبل سینئر باب میننڈزاور سٹیٹ سینئر سینڈرا کنگھم کے پیغامات بھی پڑھے گئے اس کے بعد مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلباءمیں کاﺅنٹی ایگزیکٹو نے اسناد تقسیم کیں، ان میں پی این سی بینک کی روحیلہ حیدر، پیک ٹائم ٹریول کے شعیب صدیقی، شایان صاحب، عثمان بندو کڑا، سید محمد وصی، مس علی اور دیگر شامل تھے، آخر میں مہمانوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

تاریخ اشاعت : 2013-08-22 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock