اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے شمالی کوریا کو چھٹے اور سب سے بڑے ایٹمی تجربے کی سزا دینے کے لیے متفقہ طور پر نئی پابندیاں عائد کردیں

 

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے شمالی کوریا کو چھٹے اور سب سے بڑے ایٹمی تجربے کی سزا دینے کے لیے متفقہ طور پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا پر عائد ہونے والی نئی پابندیوں میں ٹیکسٹائل کی برآمدات اور تیل کی مصنوعات کی ترسیلات پر پابندی شامل ہیں۔

 

شمالی کوریا پر پابندیوں کے حوالے سے امریکا کی جانب سے تیار کردہ مسودے کو سیکیورٹی کونسل نے چین اور روس کی حمایت کے ساتھ منظور کر لیا۔

 

خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ نے گذشتہ ماہ 13 اگست کو شمالی کوریا پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کا تجربہ کرنے پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے لوہے، خام لوہے اور سمندری غذا کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی۔

تاریخ اشاعت : 2017-09-10 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock