خواتین کی ترقی پوری کمیونٹی کی ترقی ہے ؛ ساوتھ ایشین کمیونٹی آوٹ ریچ

 

شمائلہ رانا سمیت ساوتھ ایشین امریکن کمیونٹی کی آٹھ اہم خواتین کی خدمات کا اعتراف

ساوتھ ایشین کمیونٹی آوٹ ریچ کی نیوجرسی سٹیٹ میں منعقدہ تقریب اہم امریکی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ساوتھ ایشین کمیونٹیز کی خواتین قائدین کے بڑے اجتماع میں تبدیل
ساوتھ ایشین کمیونٹی آوٹ ریچ کے چئیرمین ابرار احمد خان ( سیم خان ) نے اہم شخصیات کے ساتھ ملکر خواتین شخصیات کا واضح الفاظ میں خدمات کا اعتراف کیا اور خراج تحسین پیش کیا
شیخ توقیر الحق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شمائلہ رانا کی سونے کے تاج سے تاجپوشی کی گئی، شمائلہ رانا نے خود کو نہ صرف حق و سچ پر ثابت کیا بلکہ خواتین کے حقوق کےلئے فائٹ بیک کیا؛ توقیر
تقریب میں سٹیٹ سینیٹر لنڈا گرنسٹائین، اسمبلی مین اوپندرا شیو کلا، اسمبلی ویمن نیسنی پنکن، کونسل ویمن ڈارتھی رمز فیلڈ، مئیر آف ایڈیسن ٹام لینکی اور اسمبلی مین پیٹ ڈائیگنن سمیت اہم امریکی شخصیا ت کی شرکت
شمائلہ رانا کے علاوہ ندا رتضیٰ ،نیشا ماتھر(ٹی وی ایشیائ)، انجنئیر اسماءہاشمی ، ڈاکٹر رابعہ اعوان، ڈاکٹر نمیشا شکلہ ، سیما جگتیانی، نصرت سہیل ، الکا (ای بی سی ریڈیو)اور ڈاکٹر ارونا ماتھر کی خدمات کا اعتراف
ایک عورت کی کامیابی اس کے گھرانے کی ہی نہیں بلکہ پوری کمیونٹی اور معاشرے کی کامیابی بھی ہوتی ہے ؛ سیم خان



 

نیوجرسی (سپیشل رپورٹر سے ) ساو¿تھ ایشین کمیونٹی آوٹ ریچ  جو کہ ساوتھ ایشین امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ہے ، کے زیر اہتمام پاکستان کی رکن پنجاب اسمبلی بیگم شمائلہ رانا اور معروف گلوکاری ندا ارتضیٰ سمیت ساوتھ ایشین امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم خواتین شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز پیش کرکے نارتھ امریکہ میں ساو¿تھ ایشن کمیونٹی میں ایک منفرد پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔


نیوجرسی کے اکبر ریسٹورنٹ مین منعقد ہونے والی اس پروقار تقریب میں ایڈیسن (نیوجرسی ) کے مئیر ٹام لینکی کے علاوہ اہم امریکہ شخصیا ت سٹیٹ سینیٹر لنڈا گرنسٹائین، اسمبلی مین اوپندرا شیو کلا، اسمبلی ویمن نیسنی پنکن، کونسل ویمن ڈارتھی رمز فیلڈ اور اسمبلی مین پیٹ ڈائیگنن سمیت دیگر اہم امریکی شخصیا ت بالخصوص خواتین کے حقوق کےلئے کام کرنے والی تنظیموں کے عہدیداران اور ارکان شریک ہوئے ۔


ساوتھ ایشین کمیونٹی آو¿ٹ ریچ کے زیر اہتمام خواتین کے لئے بالخصوص منعقد کی جانیوالی اس تقریب تقسیم ایوارڈز کو ساوتھ ایشین کمیونٹی آو¿ٹ ریچ، ویمن امپاورمنٹ کا نام دیا گیا ۔


تقریب کے انعقاد میں ساوتھ ایشین کمیونٹی آوٹ ریچ کے پریذیڈنٹ ابرار احمد خان، چئیرمین ایچ آر شاہ (ٹی وی ایشیا ءکے اونر) ، کو چئیرمین شیخ توقیر الحق، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ نلیش دسوندی ، آتما سنگھ، جنرل سیکرٹری کوشل ٹھکر، وائس پریذیڈنٹ ناصر بٹ، وائس پریذیڈنٹ افتخار تراب اور جوائنٹ سیکرٹری فوزیہ قریشی سمیت ان کے ساتھیوں نے اہم کردار ادار کیا اور پروگرام کو کامیاب و تاریخی بنانے پر سب مہمانوں کا خصوصی شکرئیہ ادا کیا۔
پروگرام میں پاکستان کی رکن پنجاب اسمبلی بیگم شمائلہ رانا کی خواتین کے حقوق کےلئے خدمات کو بالخصوص شاندار الفاظ میں نہ صرف سراہا گیا بلکہ ساو¿تھ ایشین کمیونٹی آوٹ ریچ کے کو چئیرمین شیخ توقیر الحق کی جانب سے ان کی سونے کے تاج سے تاجپوشی بھی کی گئی ۔شیخ توقیر الحق کی ایماءپر تقریب میں موجود اہم امریکی خواتین قائدین نے بیگم شمائلہ رانا کو سونے کا تاج پہنایا ۔

 

 

شیخ توقیر الحق نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ نیوجرسی میں ساوتھ ایشین کمیونٹی آوٹ ریچ کے ساوتھ ایشین کمیونٹی آوٹ ریچ کے زیر اہتمام شمائلہ رانا کی تاجپوشی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شمائلہ رانا کا متاثر کن کردار رہا ۔ انہوں نے نہ صرف خود کو حق و سچ پر ثابت کیا بلکہ فائٹ بیک کیا اور اب خواتین کے حقوق کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ نیوجرسی میں ہماری اس کوشش سے ان کی حوصلہ افزائی ہو گی اور وہ خواتین کے حقوق کےلئے اپنا کردار مزید موثر اور فعال انداز میں ادا کریں گی ۔ شیخ توقیر الحق کے ساتھ اس موقع پر ساکو کے عہدیداروں کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نوجرسی سٹیٹ کے صدر ناصر بٹ جو کہ ساکو کے وائس پریذیڈنٹ بھی ہیں، کے علاوہ افتخار تراب، رانا ریاض اور ان کے ساتھی بھی موجود تھے۔ انہوں نے شمائلہ رانا کو ان کی نیوجرسی میں تاریخی عزت افزائی اور ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔

 


تقریب میں شمائلہ راناکے علاوہ جن اہم خواتین کو ایوارڈز دئیے گئے ، ان میں ندا رتضیٰ ،نیشا ماتھر(ٹی وی ایشیائ)، انجنئیر اسماءہاشمی ، ڈاکٹر رابعہ اعوان، ڈاکٹر نمیشا شکلہ ، سیما جگتیانی، نصرت سہیل ، الکا (ای بی سی ریڈیو)اور ڈاکٹر ارونا ماتھرشامل تھیں۔ انہیں مختلف اہم امریکی شخصیات نے ایوارڈز پیش کئے ۔

 


ساکو کے پریذیڈنٹ ابرار احمد خان (سیم خان) نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک عورت کی کامیابی اس کے گھرانے کی ہی نہیں بلکہ پوری کمیونٹی اور معاشرے کی کامیابی بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساکو خواتین کے حقوق اور ان کی امپاورمنٹ کےلئے ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔


تاریخ اشاعت : 2014-02-12 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock